?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی علم نہیں، ٹرمپ کے پاکستان کے دورے کے متعلق فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں، امریکی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کردیا۔
باضابطہ طور پر ہمیں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ امریکی صدر ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ 17 سے 19 ستمبر کر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ برطانوی رائل پیلس نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر کنگ چارلس کی دعوت پر برطانیہ پہنچیں گے۔قبل ازیں یہ اطلاعات آئیں تھیں کہ امریکی صدر ٹرمپ 18ستمبر کو پاکستان کادورہ کرینگے۔
خیال رہے اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18ستمبر کو پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی صدر جنوبی ایشیاء کے دورے پر بھارت بھی جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر بھارت جانے سے پہلے پاکستان پہنچیں گے۔،ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سفارتی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا تھا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ پاکستان کے دوران صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل وآرمی چیف سید عاصم منیر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو بھارت نے دورے کی دعوت دی تھی۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں تھیں۔
حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا تھا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے جنگ روکنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا تھا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عاصم منیر کی شخصیت متاثر کن تھی۔ملاقات کے بعد اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھاکہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
انڈے کے حملے میں اب تک گرفتاری کیوں نہیں؟ طلال چوہدری نے وجہ بتادی
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا
ستمبر
یمن جنگ میں ریاض کی غلط فہمیاں اور علاقائی حیثیت کے لیے سعودی عرب کا ناقابل واپسی راستہ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:یمن جنگ میں شکست کی تلافی کے لیے سعودی عرب کے
نومبر
یمن جنگ کی آگ اب اس ملک تک محدود نہیں رہے گی:یمنی نائب وزیر اعظم
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے نائب وزیر اعظم نے اس بات
مئی
پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا
?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول
اکتوبر
اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات فلسطین کی قیمت پر نہیں:ترکی
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ خطے کے کچھ ممالک کی طرح
فروری
اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا شام پر حملہ
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک سکیورٹی
فروری
فلسطینی مجاہدین کو صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا کہ
اگست
فلور ملز مالکان نے گندم کے مصنوعی بحران کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دے دیا
?️ 3 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت
ستمبر