امریکہ پاکستان میں خطرناک کھیل کھیلنے لگاہے،حافظ حسین احمد

?️

لاہور(سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے طے شدہ فیصلوں سے بیک آؤٹ کرگئی، عالمی اسٹیبلشمنٹ کی گٹھ جوڑ کے بعد زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اپنا انفرادی فیصلہ پی ڈی ایم سے منوایا۔

فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والی پی ڈی ایم اب امپورٹڈ حکومت کو مزید چلانے کی بات کررہی ہے، امریکہ اپنا تمام حساب برابر کرکے چھوڑے گا بھیک کی صورت میں امداددیکر اڈے لے گا اور افغانستان پر حملے کرے گا۔

بدھ کے روز کراچی میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنمااور دیگر سیاسی پارٹیوں کے اہم رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنے تمام طے شدہ اور اصولی طورپرکئے گئے فیصلوں سے نہ صرف بیک آوٹ کرگئی بلکہ استعفیٰ نہ دینے پر پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس دیکر پی ڈی ایم سے نکال باہر کیاگیا لیکن زرداری نے انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بعد تحریک عدم اعتماد لانے کا اپنا انفرادی پارٹی حیثیت میں فیصلہ کر کے اسے شریف فیملی سے منوانے کے بعد مسلم لیگ ن کے ذریعے پی ڈی ایم سے اس پر انگوٹھا لگوا کر زرداری نے سب پر اپنے بھاری ہونے کا ثبوت دیدیا جس اسمبلی کو پی ڈی ایم ناجائز قرار دے چکی تھی سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا دو ٹوک اور متفقہ فیصلہ کر چکی تھی تحریک عدم اعتماد لانے کے بارے بھی واضح طور نہ لانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا لیکن عوام جاننا چاہتی ہے کہ پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں نہ ہوتے ہوئے کیوں کر اور کس کے کہنے پر بلاول اینڈ زرداری امپورٹڈ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا گیااور اس بھان متی کے کنبے کو جوڑنے والی کامیابی کس طاقت کے کہنے پر عمل میں آئی اورایک لمحہ ضائع کئے بغیر فوری انتخابات کا انعقاد جسے جہاد قرار دیکراس سے پیچھے ہٹنے کو گناہ کبیرہ قرار دیا گیاتھا اب اسی ناجائز قومی اسمبلی میں نہ صرف مدت پوری کرنے بلکہ مزید 6 ماہ تک اس ’’امپورٹڈ‘‘ گورنمنٹ کو چلانے کا پلان ہے کیونکہ اب امریکہ اپنا تمام حساب برابر کرکے چھوڑے گا بھیک کی صورت امداد بھی دے گا پاکستان سے اڈے بھی لے گا اور یہاں سے افغانستان پر حملے بھی کرے گا اس کے بدلے میں پاکستان اور افغانستان دوبارہ سے دشمنی پر اترسکتے ہیں اور اس سے خدانخواستہ دونوں طرف مسلمانوں کا ہی خون بہائیں گے بس اس منصوبے کے بعد ایک بار پھر امریکہ پتلی گلی سے نکل جائے گا اور یہ دونوں مسلمان برادر ہمسایہ ملک ساری زندگی لڑتے مرتے رہیں گے نہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے گا اور نہ افغانستان یہ گیم بہت ہی خطرناک ہے اللہ ہم سب کو اس سے محفوظ فرمائی-

مشہور خبریں۔

امریکی معیشت کے بارے میں بلومبرگ کا انتباہ

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:اگرچہ اس موسم گرما میں مہنگائی کی شرح نیچے کی طرف

فلسطین کی حمایت میں گوگل کے یہودی ملازم کا استعفیٰ

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:  گوگل کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ایک امریکی اور یہودی ملازم

ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے

?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ڈاکٹر

نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی

?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے حلبوسی کو عراقی پارلیمنٹ کی صدارت تک پہنچایا

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:  عراقی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کے رکن احمد الموسوی نے

غزہ جنگ میں اسرائیل کی چولیں ہل گئیں

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: مغربی ایشا کے امور کے ماہر نے صیہونی حکومت کی

مشہور فلسطینی فٹ بال کھلاڑی صیہونی جارحین کے ہاتھوں شہید

?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے

واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور اہم تبدیلی کا اعلان

?️ 17 دسمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کی دلچسپی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے