🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر وفاقی حکومت نے ایک ‘ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ’ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو عوام کو متعلقہ حکام کی جانب سے کیے گئے امدادی اقدامات سے باخبر رکھے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ ڈیش بورڈ وزیرِ منصوبہ بندی اور نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے سربراہ احسن اقبال (آج) پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر لانچ کریں گے۔
یہ ڈیش بورڈ عام لوگوں کو ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے موصول اور ان میں تقسیم کی گئی مالی امداد اور امدادی سامان کے بارے میں براہ راست معلومات فراہم کرے گا۔
وزیراعظم ذاتی طور پر ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کی نگرانی کریں گے، جنہوں نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ سیلاب زدگان کے لیے ملنے والی مالی امداد کا آڈٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور ایک معروف آڈٹ فرم سے کرایا جائے گا۔
وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زندگی کی سرگرمیاں بحال کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا اور سڑکوں، پلوں، بجلی کی فراہمی اور دیگر امدادی اقدامات کی بحالی میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ متاثرین میں اشیائے خور و نوش سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اجتماعی میکانزم اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون پر زور دیتے ہوئے انہوں نے سڑکوں کی جلد بحالی اور صوبوں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ثقافت، یوتھ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک کروڑ ڈالر کے فراخدلانہ عطیہ پر شکریہ ادا کیا۔
اسی طرح انہوں نے 12 ترک فوجی طیاروں، چار ٹرینوں اور دو ہلال احمر کے ٹرکوں کے ذریعے فوری طور پر خیموں، ہنگامی خوراک کی اشیا اور ادویات کی فوری ترسیل کی صورت میں پاکستان کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر صدر طیب اردوان اور ترک عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ترکیہ کے صدر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ ‘ابتدائی اندازوں کے مطابق، سیلاب سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 2 فیصد سے زیادہ کمی کا امکان ہے’۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان غذائی عدم تحفظ کو روکنے کے فوری چیلنج سے نبرد آزما ہے۔
مشہور خبریں۔
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی سماعت کا احوال
🗓️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چوہدری پرویزالہی اور تحریک انصاف کی ڈپٹی
جولائی
کیا سعودی عرب بھی اسرائیل کا مخالف ہو چکا ہے؟
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ
اکتوبر
شام؛ عرب تبدیلیوں کا عنوان
🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے سعودی عرب کی میزبانی
مئی
افغانستان کا بینکاری نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے: اقوام متحدہ
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے تین صفحات پر مشتمل اپنی ایک رپورٹ میں
نومبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل
اکتوبر
حزب اللہ کے ہتھیاروں کا سعودیوں سے کوئی تعلق نہیں: لبنانی رکن پارلیمنٹ
🗓️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی رکن پارلیمنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ بیروت
دسمبر
پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے:وزیر داخلہ
🗓️ 9 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک
اپریل
بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے امریکہ میں امیروں کے ٹیکس بڑھائے گئے
🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: کانگریس کی مشترکہ نمائندگان نے سالانہ $1 ملین سے زیادہ
نومبر