?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔
اجلاس وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور مشیر وزیر اعظم بابر اعوان شریک تھے۔
وزیر اعظم کو انتخابی اصلاحات کے ضمن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور قانون سازی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت، ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اور ہم ان کو انتخابی عمل میں لازمی شامل کریں گے۔
عمران خان نے وزرا و پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ٹیکنالوجی کا استعمال ہی انتخابات کی ساکھ کو برقرار رکھنے کا واحد حل ہے۔
انہوں نے اپوزیشن کو دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر ای وی ایم ماڈل میں سے انتخاب کریں جو انتخابات کی ساکھ بحال کرنے کے لیے ہمارے پاس دستیاب ہیں۔
گزشتہ ماہ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے حال ہی میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کو متنازع بنانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن انتخاب میں بی ای سی ٹیکنالوجی کی بدولت ایک بے قاعدگی بھی سامنے نہیں آسکی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک سال سے ہم اپوزیشن سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور ہمارے موجودہ انتخابی نظام کی اصلاح میں مدد کریں۔
عمران خان نے کہا کہ ‘ہماری حکومت پرعزم ہے اور انتخابات میں شفافیت اور اس کی ساکھ بحال کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے انتخابی نظام میں اصلاحات لائیں گے اور اپنی جمہوریت کو مضبوط کریں گے’۔
خیال رہے کہ مئی کے اوائل میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی تھی جس کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کی خریداری کا پابند ہوگا اور آئندہ انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو شامل کرنے کے لیے کابینہ کے اراکین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کے محض دو روز بعد ہی صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت انتخابات (دوسری ترمیم) آرڈیننس 2021 کا اعلان کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی خوشحالی کیلئے نئی حکومت کیساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا
فروری
عالمی منڈی میں قیمتیں کم،عوام سے پٹرول پر64.17 روپے ٹیکس وصولی
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا بھر میں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
ستمبر
اگر میں ہوتا تو روس کے ساتھ کیا کرتا؟ ٹرمپ کا بیان
?️ 1 جون 2024سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے حامیوں کے درمیان
جون
آئرلینڈ کی نئی حکومت نے 2 سال بعد اقتدار سنبھالا
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:شمالی آئرلینڈ میں، Sinn Féin پارٹی کے رہنما مشیل اونیل نے
فروری
صیہونی غبارے کی ہوا نکلنا چاہیے
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:فوجی، سیکیورٹی، اور سیاسی ماہرین کے مطابق، موجودہ جنگی حالات میں
جنوری
فلسطین کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کثیر الجماعتی کانفرنس کا آغاز
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے
اکتوبر
ترک سیاست دان کی روس سے منہ موڑنے پر اردگان پر کڑی تنقید
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی پر
جولائی
کورونا: این سی او سی نے بڑی پابندیاں عائد کردیں
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے
جنوری