?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ آج الیکشن کے بعد پہلی بار بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی فیصلوں کے لیے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہوئی، عمران خان نے کہا کہ قوم جاگ چکی ہے۔
بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، پیپلزپارٹی کے سوادیگر جماعتوں سے بات کریں گے۔
علی ظفر نے کہا کہ ایک ہفتے سے 10 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن کو ہمارے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرنا ہوں گے۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن میں اللہ نے ہمیں سرخروکیا ہے، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، لیکن ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ہمارا صرف یہی مطالبہ ہےکہ جس کاجو مینڈیٹ ہے، اسے دیا جائے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بہت جلد انٹراپارٹی الیکشن ہوں گے، مزید کہا کہ اسلام آباد کی تینوں سیٹیں ہم جیت چکے ہیں، بلوچستان میں ہم 4 سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے 115، سندھ سے 16 اور خیبرپختونخوا سے 42 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پورے ملک میں 180 نشستیں جیت گئی، ہمارے امیدواروں کو 10 سے 25 کروڑ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
بیرسٹرگوہر علی خان کا کہنا تھا کہ جمعرات تک وزیراعظم کےلیے نام کا اعلان کریں گے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا انکشاف
?️ 25 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ٹک ٹاک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے
دسمبر
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ دیا گیا
?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پی ایس ایل یعنی پاکستان سپر لیگ سیزن 6
فروری
وفاقی بجٹ کے بارے میں علی پرویز ملک کا بیان
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر مملکت برائے خزانہ، علی پرویز ملک نے کہا ہے
جولائی
ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں اسرائیل کے خدشات
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے
جون
رائے شماری کے نتائج: اسرائیل کے لیے امریکی حمایت ریکارڈ کم ہے
?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق 50 فیصد امریکی رائے دہندگان
اگست
غزہ کی اجتماعی قبروں سے صہیونیوں کا وحشی پن ظاہر
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں نئی اجتماعی قبروں کی دریافت
مئی
ٹرمپ نے ارجنٹائن پر چین سے دور رہنے کے لیے دباؤ ڈالا
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے ارجنٹائن کے حکام پر ملک میں چین
اکتوبر
امریکی حملہ آوروں کا تیل کے بعد شامی نوادرات کو لوٹنا شروع
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے اعلان کیا ہے
اپریل