?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار ہفتوں کا وقت دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمنامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے متعلق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے چار ہفتوں کاوقت مانگا، الیکشن کمیشن کے مطابق نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضہ ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی استدعا پر چار ہفتوں کا وقت دیاگیا۔اگر پنجاب حکومت نے چار ہفتوں میں کام نہ کیا تو معاملہ کمیشن دیکھے گا۔چار ہفتوں بعد معاملہ کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے مقرر ہوگا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق خط میں پنجاب حکومت کو ضروری ڈیٹا اور نقشے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار پچیس کے تحت ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے نو اکتوبر کا جاری کردہ حلقہ بندی شیڈول واپس لے لیا۔


مشہور خبریں۔
روس اور ایران کے تعلقات گہرے ہو رہے ہیں: امریکہ
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے پیر
فروری
خبر رساں ادارے روئٹرز میں ایران کے صدر کی پریس کانفرنس کا ردعمل
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: ہمارے ملک کے صدر مسعود پزشکیان کی پریس کانفرنس تہران
ستمبر
سینیٹ انتخابات میں خفیہ ووٹنگ کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں پارلیمنٹ فیصلہ کرے
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے
فروری
سعودی حکومت کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ رویے کے حماس ریاض تعلقات پر اثرات
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ مسئلۂ فلسطین کی
اگست
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے قتل عام کا سلسلہ جاری، حریت رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کردیا
?️ 6 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے قتل
اپریل
یورپ والے خفیہ طور پر روس سے تیل خریدتے ہیں
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل نے
اپریل
حنیف عباسی کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید
?️ 9 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بانی پی ٹی
جون
ابوبکر البغدادی کے نائب کی گرفتاری
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:اعراقی وزیر اعظم نے عراق سے باہر مشکل ترین سیکورٹی آپریشن
اکتوبر