الیکشن کمیشن کی ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کے حق رائے دہی سے محروم ہونے کی تردید

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں بڑی تعداد میں لوگوں کے حق رائے دہی سے محروم ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس نے یکم اکتوبر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے اُن 8 لاکھ ووٹرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا، جو فی الوقت انتخابی فہرستوں میں شامل نہیں ہیں اور اُن کے ڈیٹا کا اندراج جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ یہ تمام افراد اگلے عام انتخابات میں حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

سِول سوسائٹی کی تنظیموں پر مشتمل اتحاد کے ایک تجزیے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ 25 اکتوبر تک ووٹرز کے اندراج کے ساتھ ساتھ ووٹرز کے ڈیٹا میں تصحیح جاری رہے گی، اس تاریخ تک جن افراد کو شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے، اُن تمام افراد کا بطور ووٹرز اندراج کردیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ تجزیہ حقائق کے برعکس اور غلط معلومات پر مبنی ہے کہ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی سے محروم رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت ووٹرز کو ان کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے پر رجسٹر کیا جاتا ہے اور اس کا آبادی کے اعدادوشمار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کا یہ بیان ’پتن کولیشن 38‘ (متعدد سول سوسائٹی کی تنظیموں، مزدور یونینز اور دانشوروں پر مشتمل تنظیم) کی جانب سے ایک بیان جاری ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ووٹرز کی بڑے پیمانے پر اور کم رجسٹریشن کے سبب مردوں اور خواتین کے بڑے پیمانے پر حق رائے دہی سے محروم ہونے اور آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی اور بدعنوانی کی غیرمعمولی گنجائش پیدا ہونے کا امکان ہے۔

پتن کا یہ تجزیہ تازہ ترین مردم شماری کے مطابق ملک بھر کے اضلاع کی کل آبادی اور ان اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کے موازنہ پر مبنی ہے، اس نے کہا کہ ضلع اور حلقے کی سطح پر رجسٹرڈ ووٹرز میں ایک واضح فرق بھی سامنے آیا ہے۔

مثلاً پتن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مری کی 78 فیصد آبادی اور جہلم کی 75 فیصد آبادی بطور ووٹر رجسٹرڈ ہے، ان 2 اضلاع میں اوسطاً 18 فیصد اضافی (مشکوک) ووٹ موجود ہیں۔

بیان کے مطابق کوہستان میں رجسٹریشن کی شرح صرف 18 فیصد ہے، بلوچستان کے ضلع پنجگور، کیچ، خضدار، سوراب، شیرانی، واشک، کوہلو میں صرف 25 فیصد آبادی بطور ووٹر رجسٹرڈ ہے۔

مشہور خبریں۔

شہید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تشییع جنازے میں رکاوٹیں ڈالنے والے پس پردہ عناصر بے نقاب

🗓️ 25 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی بلاک کے رکن حسن

مغربی اتحاد میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: رویٹرز نے اطلاع دی ہے کہ مغربی اتحاد میں ایران

قدس کی آزادی عالم اسلام کی ترجیحات میں سرفہرست

🗓️ 29 اپریل 2022سچ خبریں:   تجزیہ کار نعمت مرزا احمد نے ایک انٹرویو میں اس

چلتی حکومت ختم کر کے ملک کو بحران میں دھکیلنے والے معافی مانگیں، امیر جماعت اسلامی

🗓️ 25 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک

صیہونیوں کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز

🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان عنقریب جنگ

بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن پاکستان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا

🗓️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

سعودی عرب کے کنگ خالد ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ

🗓️ 25 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے شاہ خالد

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار

🗓️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے