🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرتے ہوئے انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں غلط کام کرنے پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، جعلی مہریں لگی ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ملوث ہیں، مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کہچری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیئے۔
اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اس اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کیخلاف تحقیقات بارے فیصلہ کیا جائےگا، کمشنر راولپنڈی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور ہتک عزت کے دعویٰ دائر کرنے کا آپشن بھی زیر غور آئےگا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے، کسی بھی ڈویژن کے کمشنر کا انتخابی عمل میں کوئی کردار ہی نہیں ہوتا۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کا مطالبہ کردیا، تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیئے، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے، کمشنر نے جیتنے والوں کو ہروایا تو بتائیں جیتنے والا کون تھا۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ذہنی بیمار ہوگئے ہیں، اگر انہوں نے دھاندلی کروائی بھی ہے تو اس کی سزا سزائے موت تو نہیں ہے، یا چوک میں پھانسی تو نہیں، سب سے پہلے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو اسپتال منتقل کیا جائے، ان کا دماغی علاج کروایا جائے، پھر اس کے بعد ہی بات آگے چلے گی۔
مشہور خبریں۔
شیریں مزاری نے امریکہ کو جھوٹا قرار دے دیا
🗓️ 2 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر
اپریل
غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ
🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی
اگست
غزہ جنگ کون جیت رہا ہے؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے طویل وحشیانہ حملے
اپریل
یمنیوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر جشن کی تیاری کی
🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: آج پچھلے سالوں کی طرح اپنے ملک کے 15 صوبوں
اکتوبر
صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط
🗓️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں صحافیوں اور
جولائی
بائیڈن مقبولیت میں کمی سے کانگریس کے ڈراؤنے خواب تک
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: بائیڈن انتظامیہ کی گزشتہ ہفتے لازمی ویکسینیشن آرڈر پاس کرنے
جنوری
اسرائیلی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کی وجہ کیا ہے؟
🗓️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے منگل کو اپنے شمارے میں اس خبر
نومبر
بھارت کا پی آئی اے کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار
🗓️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے
جنوری