الیکشن کمیشن نے فضل الرحمان پر لگائی روک

الیکشن کمیشن

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل الرحمان کے جلسے کو روکنے کی ہدایت کر دی ہے،صوبے میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی جلسہ عام یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق صدر پی ڈی ایم اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کل 5 فروری کو اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان دورہ کرنا تھا، ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے پر ریلی کی شکل میں ان کا استقبال کیا جانا تھا اور ڈی آئی خان میں یارک کے مقام پر مولانا فضل الرحمان نے جلسہ عام سے خطاب بھی کرنا تھا اسی طرح7 فروری کو بیساکھی گراؤنڈ میں جے یو آئی کا جلسہ شیڈول تھا جسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیات اللہ جان نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ کو جلسہ عام روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے پیرا 30 کے مطابق کسی جلسہ عام یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اپنے بھائی کے سٹی مئیر کے الیکشن کی مہم چلارہے تھے، الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کو بھی نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت دفعہ 181 کی خلاف ورزی پر ضلع بدر کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کو الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس جاری کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کےایم این اے محمد یعقوب شیخ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخواہ کے جن اضلاع میں مقامی حکومتوں کے انتخابات منعقد ہوں گے ان علاقوں میں بھی وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد کیے گئے تھے جبکہ ای سی پی نے باقی 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں بونیر، باجوڑ، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، ڈیرہ اسمٰعیل خان، بنو، ٹانک، ہری پور، خیبر، مہمند، چارسدہ، ہنگو اور لکی مروت کے اضلاع میں انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے: گورنرپنجاب

🗓️ 9 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسجد اقصی پر اسرائیل

حکومت نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کیلئے چین سے مدد مانگ لی

🗓️ 10 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے

ایران اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اسرائیل خود ہی ٹوٹ رہا ہے: عبرانی میڈیا

🗓️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی مظاہروں کے جس جہت کو اپنا 12واں

حملہ آور ’جارحانہ‘ تھے، گھر سے ایک چیز تک نہ اٹھائی، کرینہ کپور

🗓️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ اسٹار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور

ہزارہ ایکسپریس سانحہ کم وسائل کا شاخسانہ ہے، وزیر ریلوے

🗓️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق

جرمنی کی روس کو دھمکی

🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے

افغان دارالحکومت میں دھماکہ اور فائرنگ

🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے

اسپاٹی فائے کا 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان، 5 ماہ تک تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے

🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی ’اسپاٹی فائے‘ نے دنیا بھر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے