الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کردیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کیا ہے جبکہ کسی بھی خرابی کی صورت میں متبادل ویب سائٹ بھی تیار کی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد خضر عزیز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹریٹ کے اندر جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کیا ہے جہاں سے میڈیا کو 855 حلقوں کے نتائج بلاتعطل اور فوری جاری کیے جاسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ، ای میل اور فیکس کے ذریعے انتخابی نتائج کی وصولی کے حوالے سے جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے بغیر کسی تعطل کے نتائج کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے متبادل ویب سائٹ بھی بنائی ہے۔

خضر عزیز نے بتایا کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر بھی کام کرے گا، یہ سسٹم ایسے علاقے جہاں پر کنکٹیویٹی کے مسائل ہیں وہاں پر سیٹلائٹ کمیونیکیشن سے منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ای ایم ایس دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں ابتدائی طور پر پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے نتائج فوٹو کے ذریعے لیے جائیں گے جو فارم۔45 کے لیے ریٹرننگ افسر کو بھجوایا جائے گا، اگر کہیں پر کنکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہوئے تو وہاں پر نتائج کی ترسیل آف لائن ماڈیولز کے ذریعے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں کے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم۔45 کی تصویر بنائیں اور اسے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھجوائیں، ریٹرننگ افسر یہ نتائج فارم۔47 پر مرتب کرکے میڈیا کو جاری کرے گا۔

ڈائریکٹر آئی ٹی نے کہا کہ ہر ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر نتائج شیئر کرنے کے لیے میڈیا وال بنائی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے الیکشن سٹی میں پانچ میڈیا والز بنائی گئی ہیں جہاں پر قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج مسلسل اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان سے متعلق وزیراعظم کی تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

🗓️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے طالبان حکومت اور تاجکستان کے

پارٹی ڈسِپلن کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کے 2 سینئر رہنماؤں کو نوٹس جاری

🗓️ 29 مارچ 2021کوئٹہ(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کمیٹی برائے احتساب اور نظم

فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی اور عالمی برادری کا شرمناک ردعمل!!!

🗓️ 14 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد

تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر بم دریافت

🗓️ 1 جون 2023سچ خبریں:تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کی سکیورٹی فورسز نے

اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کیلئے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر

🗓️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ

🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے

غزہ میں جنگ کم از کم مزید 6 ماہ تک جارے رہنے کا امکان

🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے ایک باخبر اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے خبر

کراچی کو موسم گرما اضافہ بجلی ملے گی

🗓️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے