?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات اور نازیبا ریمارکس سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔
وفاق وزیر ریلوے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے ؟ آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں۔
ای سی پی نے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پر عائد کیے جانے والے الزامات پر وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مسترد کر دیئے اور اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈر طلب کیا تھا جب کہ ایوانِ صدر، سینیٹ کمیٹی کی کارروائی اور میڈیا بریفنگ سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اعظم سواتی، فواد چوہدری اور بابر اعوان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے تھے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکہ کا نیا منصوبہ
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل ھیوم نے آج انکشاف کیا ہے کہ
ستمبر
ایرانی سائبر طاقت سے صیہونی سائبر ایجنسی پریشان
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:گیبی پارٹنوئی نے تل ابیب یونیورسٹی میں انٹرنیٹ ویک کے موقع
جون
کوریائی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر پیانگ یانگ میں امریکہ مخالف مظاہرے
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: 1950 کی کوریائی جنگ کے آغاز کی 74 ویں سالگرہ کے
جون
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ ترکی
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی سطحی سیاسی اور
جنوری
ایرانی واقعی قابل ہیں اور ان کے پاس اچھے سائنسداں ہیں: اولمرٹ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: ایہود اولمرٹ نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ایرانی واقعی
مارچ
لبنان میں کمزور ہوتی سعودی پالیسی
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان میں سعودی پالیسی کی کمزوری اور اس کے نتائج نے
اکتوبر
خطرے کی کوئی بات نہیں، کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی: شیخ رشید
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ نے سپریم کورٹ کے باہر
نومبر
بلوچستان: چمن بارڈر کھول کر سیکڑوں افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا، تجارتی آمد و رفت معطل
?️ 14 اکتوبر 2025چمن: (سچ خبریں) پاکستان نے پیر کے روز چمن میں افغانستان کے
اکتوبر