?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام اراکین نے مختلف حلقوں کی جانب سے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی پر شکوک و شبہات کے اظہار، انتخابی طریقہ کار، حلقہ بندیوں اور نشستوں کی تقسیم پر اٹھائے گئے سوالات کو مسترد کرتے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ادارہ تمام فیصلے مشترکہ طور پر کرتا ہے، تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوئے ہیں، کمیشن نے تمام اضلاع کا کوٹہ باہمی رضا مندی اور قانونی تقاضوں سے طے کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات داخل ہونے کے بعد کمیشن نے ان پر فیصلے کیے، حافظ آباد کے اعتراضات کا فیصلہ بھی مکمل ہم آہنگی سے کیا گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن کے چاروں ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ دو روز قبل پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل سمیت ملک کی کئی قانونی باڈیز نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے انتخابی طریقہ کار، حلقہ بندیوں اور نشستوں کی تقسیم پر سوال اٹھا دیے گئے تھے۔
بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے برابر کے مواقع فراہم کرنے چاہیے، یہ تاثر بڑھ رہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف انتخابات نہیں کرائے جا سکتے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جہلم، گجرانوالہ اور ضلع راولپنڈی میں نشستوں کی تقسیم میں عدم توازن دیکھا گیا، آبادی کے تناسب سے موجودہ حلقہ بندیاں انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا رہی ہیں۔
بار کونسل کی جانب سے اعلامیے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ واضح ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کمشنر کا طرز عمل عام انتخابات کی سالمیت کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، شفاف انتخابات موجودہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی موجودگی میں ممکن نہیں، ان حالات کی روشنی میں الیکشن کمیشن ان نازک معاملات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔
بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن کے ہر عمل کی توثیق کرنے کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لینا چاہیے، بار کونسل کا پختہ یقین ہے کہ بنیادی مقصد محض انتخابات نہیں ہے بلکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ بار کونسل سپریم کورٹ بار کی مشاورت سے وکلا تحریک کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کے لیے جلد ہی ایک آل پاکستان نمائندہ کنونشن بلائے گا، وکلا کنونشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہا بار کونسل جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے اور انتخابی عمل میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے کہ اسی طرح یکم مئی 2023 کو فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے والے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک عہدیدار نے ’انتظامی اختیارات کے ناجائز استعمال‘ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ سکندر سلطان راجا کو ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا تھا۔
صوبائی الیکشن کمشنر کے توسط سے سیکریٹری کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس میں ریئل اسٹیٹ اور پرائیویٹ کاروباروں میں مالی مفادات کے لیے غیر ضروری اثر و رسوخ کے استعمال ساتھ ساتھ بیوروکریٹس کے خاندان کے لیے منافع بخش پوسٹنگ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر الزامات میں مالی بحران کے دوران عوامی فنڈز کا خرچ، آئینی احکامات کی تعمیل میں ناکامی، انتظامی اختیارات کا غلط استعمال اور عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کے انتظامی ڈھانچے کو داغدار کرنا شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
اضافی ٹیرف ڈیوٹیوں کے علاوہ لگایا گیا، امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل صنعت میں تشویش کی لہر
?️ 3 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل صنعت نے امریکہ کی
اگست
"جسٹ ڈو اٹ” ایران سے خطاب؛ اسرائیل کے خاتمے کے لیے مغرب کی دلی آواز
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صہیونی ریاست کے درمیان جاری جنگ کے دوران، "جسٹ
جون
نیویارک کے مظاہرین: غزہ میں نسل کشی کا خاتمہ کریں
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: نیویارک میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین اقوام متحدہ کے سامنے
جولائی
ایران کے فوجی جواب نے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران
اپریل
شمالی عراق میں ترک ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع قندیل کے پہاڑی علاقے میں ترک ہیلی
جنوری
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا ہتھیاروں کا معاہدہ
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی
مئی
اسرائیلی حکام نے کینیڈین پارلیمانی وفد کو مغربی کنارے میں داخلے ہونے سے روک دیا
?️ 17 دسمبر 2025اسرائیلی حکام نے کینیڈین پارلیمانی وفد کو مغربی کنارے میں داخلے ہونے
دسمبر
ساتھ مل کر حملہ کریں گے اور کامیاب بھی ہوں گے، بلاول بھٹو
?️ 7 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
مارچ