?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن ہر صورت میں ہونے چاہئیں، الیکشن نہ کرانے کے بہانے بنائے جا رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے بیوروکریٹس کے ریٹرننگ افسران (آر اوز) سمیت دیگر انتخابی عملے کی بطور تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔
بعد ازاں، اگلے روز لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ روک دی تھی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے کل کے فیصلے پر یہ پریس کانفرنس کرنا پڑگئی ہے، الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول کا اعلان کرنا تھا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن میں عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ افسران (آر آوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے لیے بیوروکریسی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا خلائی مخلوق کردار ادا کرے گی، کیا الیکشن کمیشن کا کردار بھی سپریم کورٹ کو ادا کرنا پڑے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک پیج پر ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک کے کہنے پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ ہوئی ہیں، باقی صوبوں میں مسلم لیگ (ن) کے کہنے پر ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے بھی حالات ہوں لیونگ پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو، پیپلز پارٹی الیکشن چاہتی ہے، پیپلز پارٹی وقت پر الیکشن چاہتی ہے، یہ دونوں پارٹیاں الیکشن سے کیوں بھاگنا چاہتی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں اگر آرڈیننس جاری ہوسکتا ہے، تو الیکشن کا شیڈول جاری کیوں نہیں ہوسکتا، ہم الیکشن ملتوی ہونے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) آئے، ملکر بیٹھتے ہیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی دہشتگردی کی مذمت کرتی آئی ہے، نئے رونما ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، دہشت گردوں کو واپس لانے والوں سے سوال پوچھنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے منظور، بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مسائل کے
مئی
ترکی کے صدارتی انتخابات قبل از وقت ہونے کا امکان
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یورپی انٹرنل ایکشن سروس کے ذرائع اور یورپی یونین کے سفارت
اگست
صیہونی ریاست میں غربت کی شرح؛صیہونی ٹی وی کی رپورٹ
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جنگ
دسمبر
ابو مازن کی فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی غداری
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی طلباء تحریکوں کے خلاف صہیونیوں کے ساتھ مل کر
مئی
بارشوں اور سیلاب سے دو ماہ میں785 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا سرفہرست
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب
اگست
مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پوسٹر چسپاں
?️ 9 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو آج ان
جولائی
پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئے قومی انٹیلی جنس سینٹر کا آغاز کردیا
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے
مئی
اسپین نے اسرائیل کو بین الاقوامی ثقافتی تقریبات سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم نے غزہ پر اسرائیلی فوجی حملوں کا
مئی