لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ واحد آپشن ہے انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنیکاواحدآپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرکے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ انتخابی اصلاحات قومی امنگوں کی ترجمانی، جمہوریت کی جیت ہے، اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا جمہوریت کی نفی ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرکے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی ، انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنیکا واحد آپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جمہوریت،آئین وپارلیمان کومضبوط بنانا چاہتے ہیں، ہم اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی اور اپوزیشن مخالف ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابی عمل میں لازمی شریک کریں گے۔
بجٹ کے حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئندہ مالی سال کےلئےاچھا بجٹ دیا ہے، پنجاب کا بجٹ بھی ہر لحاظ سےقومی امنگوں کے عین مطابق ہے۔صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر نے کہا کہ وزیر اعظم کی حکومت متحدہے،مضبوط ہےمخالفین سےخطرہ نہیں، حکومت عوام سے کیے جانے والا ہر وعدہ پورا کرے گی۔