🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا ایک اور دن ایک اور کامیابی مل گئی ، عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام ہوگئے جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے ۔ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے بعد حکومتی موقف دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد للّٰہ ایک اور دن ایک اور کامیابی مل گئی ، عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے ، حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں ، اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروالیا ، سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے تحریک پیش کی ، جہاں تحریک کے حق میں 43 اور مخالفت میں بھی 43 ہی ووٹ آئے تاہم چیئرمین صادق سنجرانی نے اپنا ووٹ تحریک کے حق میں دے دیا۔
تحریک کے حق میں ووٹ 44 آنے کے بعد وزیرخزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تو بل کی شق وار منظوری کی گئی ، اس دوران اپوزیشن اراکین نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں تاہم سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ، بل کی منظوری کے بعد سینیٹ کا اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا ۔
اس سے پہلے حکومت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کثرت رائے سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022 بھی منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی تھی ، اہم بلز کی منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر خزانہ شوکت ترین کو اپنی نشست پر بلا کر خصوصی شاباش دی گئی ، اس سے قبل تحریک انصاف کی حکومت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ضمنی مالیاتی بل 2021 بھی کثرت رائے سے منظور کروانے میں کامیاب ہو ئی ، اجلاس کے دوران اپوزیشن کے کئی اراکین نے شرکت ہی نہ کی۔
مشہور خبریں۔
ریپبلکن سینیٹرز نے بائیڈن کی درخواست کو نظرانداز کیا
🗓️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو امدادی پیکج کی مخالفت
دسمبر
افغان عوام کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی مدد کا نیا طریقہ
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: گزشتہ ایک سال کے دوران افغانستان کے عوام کو ہر
جولائی
تم حق کے سورج کو چھپا نہیں سکتے:یمن کا مغربیوں سے خطاب
🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن
دسمبر
نیتن یاہو کی حکومت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے
🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Ma’ariv نے ایک نوٹ میں اعلان کیا
دسمبر
ہم آیت اللہ خامنہ ای کے مشکور ہیں:سید حسن نصراللہ
🗓️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے سید حسن نصراللہ
مارچ
بولٹن نے ترکی کو نیٹو سے نکالنے کی تجویز پیش کی
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن
جنوری
اسرائیل کی پیچیدہ صورتحال؛ شاباک کے سابق سرغنہ کی زبانی
🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی خفیہ ادارے شاباک کے سابق سربراہ نے قابض حکومت
اپریل
ایران اور پاکستان سے افغانیوں کا پہلا گروپ حج کے لئے روانہ
🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایران اور پاکستان میں موجود افغان تارکین وطن کی ایک بڑی
جون