?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف تشدد کے خلاف پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامو فوبیا پر خصوصی نمائندہ مقرر کرنے اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ قرارداد ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب 15 مارچ کو اسلام فوبیا کے روک تھام کے لیے عالمی طور پر منایا جاتا ہے۔
گزشتہ روز جنرل اسمبلی میں منیر اکرم نے قرار داد پیش کی جس میں زور دیا گیا کہ اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ کو تسلیم کرنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلمانوں کو اب بھی امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔
منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا اسلام کے آغاز سے ہی موجود ہے، یہ گہرے خوف اور تعصب سے جنم لیتا ہے، انہوں نے کہا کہ 11 ستمبر 2001 کو نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والے حملوں کے بعد اسلاموفوبیا تیزی سے پھیلنے لگا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگرچہ جنرل اسمبلی نے دو سال قبل اسلام فوبیا سے متعلق قرارداد کی منظوری دی تھی، لیکن اسلامو فوبیا، امتیازی سلوک، تعصب اور مسلمانوں اور ان کے عقائد کے خلاف تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو کئی ممالک کی امیگریشن پالیسیوں میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور دنیا کے مختلف حصوں میں سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ غزہ میں جاری تنازع اور مغربی ممالک کی جانب سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ہچکچاہٹ اسی مسئلے کی مثالیں ہیں۔
منیر اکرم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مسلمانوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی جیسی نفرت انگیز واقعے دیکھے ، صرف پچھلے ایک سال میں اس طرح کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف قانون سازی اور اقدامات کیے جائیں تاکہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کا مقابلہ کیا جاسکے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ مسلمان اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ آزادی اظہار کے نام پر ان کی مقدس کتاب کو جلانے اور اس کی جان بوجھ کر بے حرمتی کو جائز قرار دیا جائے،۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے بعد ازاں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں قرارداد کی منظوری کا اعلان کیا۔
انہوں نے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ’اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات‘ سے متعلق قرارداد کو منظور کرلیا ہے۔ قرارداد میں دیگر چیزوں کے علاوہ اسلامو فوبیا پر خصوصی نمائندہ مقرر کرنے اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی عرب نے قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ مملکت کی اولین ترجیح انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنا ہے ۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے کے لیئے اہم اعلان کردیا
?️ 15 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے اور انتہاپسند
جون
اسرائیل کی جارحیت شکست اور حقارت کی وجہ سے ہے: محمد رعد
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سربراہ محمد
جنوری
ترکی اور متحدہ عرب امارات کا خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر ٹیکنالوجی سلطان احمد الجابر کے
جولائی
امریکہ اور اسرائیل یمن سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ عطوان کی زبانی
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے وضاحت کی ہے کہ
مئی
امریکا کا پاکستان کی تجارتی مسابقت کی صلاحیت بڑھانے کے عزم کا اعادہ
?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا نے عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے، پاکستان
ستمبر
ٹرمپ اور شام کے بارے میں تجاویز
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں موجودہ اور مستقبل کی امریکی حکومت کے عہدیداروں
دسمبر
حماس قطر سے کہاں چلے جانا چاہیے؟َعطوان کا مشورہ
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: سینئر علاقائی تجزیہ کار نے حماس کو نکالنے کے لیے
مئی
امریکا میں سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستی میں شدید اضافہ، سروے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 24 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے گلوپ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق 64٪
جولائی