اقوام متحدہ عالمی ادارے کی فوج کی حفاظت کے لئے پاکستان کا مطالبہ

پاکستان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی ادارے کی امن فوج کو دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) سے بچانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے۔ اقوام متحدہ کے پینل کے سامنے اپنے ایک بیان میں پاکستان نے ممبر کو یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے امن فوج کو پوری دنیا میں ‘تیزی سے مشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں آئی ای ڈیز سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے آیا ہے’۔

اجلاس میں ملک کی نمائندگی کرنے والے ایک سینئر پاکستانی سفارت کار محمد عامر خان نے کہا کہ آئی ای ڈیز فوج کی نقل و حرکت محدود، معاشروں میں خوف پھیلانے اور میزبان حکومتوں کی ریاستی اقتدار کی بحالی کے لیے کوششوں کو ناکام بنانے کا سبب بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈیز کے انسداد کے لیے جدید ترین سامان، صلاحیت سازی اور مناسب طبی امداد کے ساتھ بہت کچھ کرنا ضروری ہے۔

محمد عامر خان نے کہا کہ یہ تینوں شعبوں کو ہمارے مربوط منصوبہ بندی کے عمل میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کے امن فوج کے ساتھ پاکستان کی ایک طویل تاریخ ہے۔جس میں کئی دہائیوں سے پاکستانی خواتین اور مرد اہلکار اقوام متحدہ کے ساتھ کئی شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان میں سے اکثریت جمہوریہ کانگو، سوڈان کے دارفر خطے اور وسطی افریقہ میں تعینات ہیں۔یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ پرتشدد قوم پرست گروہوں کو بھی کالعدم قرار دے، پاکستان

پینل میں مباحثے کے دوران پاکستان نے عالمی برادری کو باور کرایا کہ اقوام متحدہ کے امن کی بحالی عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا سرمایہ کاری سب سے زیادہ مؤثر ذریعہ ہے۔

پاکستان کا مؤقف تھا کہ اقوام متحدہ کے جھنڈے کے تحت خدمات انجام دینے والے مرد اور خواتین پیچیدہ مینڈیٹ پر عمل درآمد، شہریوں کی حفاظت، تخفیف اسلحہ، امن کی تعمیر اور منتقلی کو آسان بنانے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس کے باوجود انہیں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور آئی ای ڈیز بھی شامل ہیں’۔

مشہور خبریں۔

فلسطین نے جنوبی افریقہ کی آزادی کی جدوجہد کو متاثر کیا:نلسن ماندیلا کا پوتہ

?️ 8 ستمبر 2025فلسطین نے جنوبی افریقہ کی آزادی کی جدوجہد کو متاثر کیا نلسن

پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں سینکڑوں ڈاکٹروں کا مارچ

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت

فیس بک پر ’فرینڈز‘ ٹیب پیش

?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر صارفین کو دوستوں

بین الاقوامی اتحاد ستمبر 2026 تک عراق چھوڑ دے گا: عراقی وزیر اعظم

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع سوڈانی نے اعلان کیا ہے

جان کیری کا عراق پر امریکی حملے کے بارے میں اہم انکشاف

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ

سعودی-اماراتی اختلاف سے فائدہ اٹھانا چاہیے؛ صیہونی اخبار کا قابض حکام کو مشورہ

?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار کے تجزیہ کار نے قابض حکام سے کہا ہے

صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم

خطہ کشمیر کے سبزہ زاروں کو مودی نے خون سے آلودہ کر دیا ہے: گورنر پنجاب

?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے