?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذربائیجان کے ساتھ ایل این جی کی درآمد کے فریم ورک معاہدے کی منظوری دے دی جس پر وزیر اعظم شہباز شریف کے باکو میں جاری دورے کے دوران دستخط کیے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز کی دیکھ بھال اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات کے لیے 56 کروڑ 25 لاکھ روپے کی دو ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس نے وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی سمری پر غور کرتے ہوئے سرکاری پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان ریپبلک (سوکر) کے ساتھ حکومتی بنیاد پر مجوزہ فریم ورک معاہدے کے تحت عمل درآمد کرنے کی اجازت دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ وہ رولنگ کی بنیاد پر کم از کم تین ماہ قبل ایل این جی کے لیے پاکستان کی ضروریات کا تعین کرے۔
یہ معاہدہ ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے درست اور ایک سال کے لیے قابل توسیع ہوگا، اس کے تحت سوکر متعلقہ ڈیلیوری ونڈو کے آغاز سے 45 دن پہلے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو کی پیشکش کرے گا اور کارگو کے لیے ہر پیشکش کی مقررہ میعاد کی مدت ہوگی جس کے دوران پی ایل ایل پیشکش کو قبول کرے گا یا مسترد کر دے گا۔
ڈیلیوری ونڈو سے 45 دن پہلے 32 لاکھ ایم ایم بی ٹی یو کے ہر کارگو کے لیے سوکر کی جانب سے پی ایل ایل کو ایل این جی کی قیمت امریکی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (ملین برٹش تھرمل یونٹ) میں پیش کی جائے گی۔
ادائیگی 30 دنوں کے اندر ادا کی جائے گی جس کے لیے پی ایل ایل مقامی بینکوں سے پیشگی لیٹر آف کریڈٹ جاری کرے گا، ایل سی کے تصدیقی چارجز بیچنے والے کے اکاؤنٹ پر ہوں گے۔
اسی طرح، سوکر کے لیے پورٹ چارجز پانچ لاکھ ڈالرز تک محدود ہوں گے جبکہ پورٹ قاسم کے تمام اخراجات بشمول ٹیکس کو پورٹ چارجز کے طور پر بیان کیا جائے گا۔
ہر پیشکش میں قابل اطلاق ڈیمریج ریٹ شامل ہوگا جس میں ایک مقررہ رقم یومیہ امریکی ڈالر میں ظاہر کی گئی ہے اور ایک دن کے ہر حصے کے لیے تناسب کی بنیاد اور پی ایل ایل اور سوکر ایک تصدیقی نوٹس پر دستخط کریں گے، اس وقت کسی بھی کارگو کی پیشکش پی ایل ایل کی طرف سے قبول کی جاتی ہے۔
ایل این جی کی قیمتوں کے لیے 2016 میں قیمتوں پر بات چیت کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی نے نومبر 2022 میں پی ایل ایل اور سوکر کے درمیان فریم ورک معاہدے کو کلیئر کر دیا تھا لیکن پی ایل ایل کو قیمت کا جائزہ لینے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
کمیٹی کی طرف سے یکم مارچ کو کلیئر کیے گئے طریقہ کار کے تحت پی ایل ایل موجودہ بین الاقوامی قیمت کے مقابلے میں پیش کردہ قیمت کا جائزہ لے گا اور ساتھ ہی توانائی کے شعبے میں صارفین سے مشورہ کرے گا تاکہ سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ایل ایل اسپاٹ ٹینڈرنگ کے ذریعے ایک ماہ میں 3 کارگو درآمد کرتا تھا لیکن جون 2022 سے ایک کارگو کو بھی محفوظ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اس کے بار بار ٹینڈرز کسی بھی بولی دہندہ کو راغب کرنے میں ناکام رہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال
?️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ
مئی
امریکہ کا 90 دنوں میں غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا مقصد
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ایک
جنوری
صیہونی جاسوس یونٹ 8200 کو غیرمعمولی بحران کا سامنا
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سابق فوجی افسران نے اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
پاکستان کی جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے، امریکا
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا نے صدر جو بائیڈن کے ریمارکس سے پیدا
اکتوبر
انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی
?️ 7 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران پاکستانی
ستمبر
غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والا بیڑا خطرناک علاقے میں داخل
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والے بیڑے نے واضح کر
اکتوبر
ایپل اور اوپن اے آئی کی امریکی عدالت سے ایلون مسک کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایپل اور اوپن اے آئی نے امریکی عدالت میں ایلون
اکتوبر
ہم نے پٹرول کی قیمت کو بڑھایا اور کئی مشکل اقدام اٹھائے لیکن آئی ایم ایف پھر بھی نہیں مان رہا۔رانا ثنااللہ
?️ 10 جولائی 2022فیصل آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ
جولائی