افغان طالبان پر ہمارا کنٹرول نہیں

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کرنکل جائیں جب کہ ابھی تک افغان مہاجرین بھی پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں، افغان طالبان پر اثرورسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے تاہم ہم کوشش کررہے ہیں کہ کابل ائیرپورٹ جلد کھل جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا تھا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نا کروانے کی تجویز دی تھی تاہم انہوں نے وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان سے امریکہ کی واپسی کے بعد آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے طالبان نے بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ، طالبان کے آج ہونے والے اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ سے متعلق فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جب کہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنایا جائے گا ، قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر محمد عباس استانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے جب کہ ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جا سکتا ہے ، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ، اس کے علاوہ طالبان کی حکومت میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماؤں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین مغربی ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹ بن چکا ہے: ماسکو

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:پابندیوں کی فہرست میں 36 برطانوی افراد کے نام شامل کرنے

انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق

بحیرہ احمر کے اتحاد کی مدد کے بارے میں چین کا امریکہ کو منہ توڑ جواب

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ہونے والی

بشار الاسد کے کزن کا  شام کے ساحلی علاقوں میں مسلح گروہ تشکیل دینے کا اعلان

?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے کزن رامی مخلوف نے شامی ساحلی علاقوں

جنرل ندیم رضا ریٹائر، پاک فوج کی قیادت میں تبدیلی کا عمل شروع

?️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل ندیم رضا نے ملٹری سروس سے ریٹائرمنٹ کے

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

?️ 17 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت

سپریم کورٹ کا  کمشنر کراچی کو ہٹانے کا فیصلہ

?️ 8 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس میں شدید برہمی کا اظہار

حلب میں آشوب کا مقصد کیا ہے؟

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت صرف محورِ مزاحمت کے خلاف اپنی قوت مدافعت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے