?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناتھاکہ وزیراعظم نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرنیکی ہدایت کی، عمران خان نے حکم دیا ہے کہ افغان سفیرکے کیس کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکل کر مارکیٹ پہنچی جہاں سے ٹیکسی لے کر وہ خریداری کے لیے کھڈا مارکیٹ اتریں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ معلومات ہمیں سیف سٹی کیمروں اور ویڈیوز کے ذریعے ملی ہے، کھڈا مارکیٹ سے خاتون نے ایک اور ٹیکسی لی جو ہماری فوٹیج کے مطابق راولپنڈی جاتے ہوئے دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں خاتون کو جس شاپنگ مال کے باہر ٹیکسی نے اتارا اس کی بھی فوٹیج موجود ہے، بعدازاں دامن کوہ سے انہوں نے تیسری ٹیکسی لی اور ہمارے پاس اسی چیز کا گیپ ہے کہ یہ راولپنڈی سے دامنِ کوہ کیسے پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ دامنِ کوہ سے تیسری ٹیکسی کے ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کی گئی جس کے فون سے انہوں نے افغان سفارتی اہلکار کو فون کیا تھا جبکہ وزیر داخلہ کے مطابق خاتون اسلام آباد کے سیکٹر ایف6 سے پہلے گھر جاسکتی تھی لیکن انہوں نے ایف9 جانے کو ترجیح دی۔
دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ رات 2 بجے ہمیں مقدمے کے اندراج کی تحریر درخواست موصول ہوئی اور اس سلسلے میں ہم دفتر خارجہ سے مکمل رابطے میں تھے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 365، 354، 506 اور 34کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جیسے جیسے وہ ہم سے تعاون کررہے ہیں اس کیس کی کڑیاں کھل رہی ہیں لیکن ہماری فوٹیج کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کا کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی جانا اور شاپنگ مال پر اترنا بھی تفتیش میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب مسئلہ صرف یہ ہے کہ ہم یہ تفتیش کررہے ہیں کہ یہ راولپنڈی سے دامن کوہ کیسے آئیں، افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیں گے، ہم راولپنڈی کی فوٹیجز کا جائزہ لے رہے ہیں ، یہ گتھی بھی سلجھ گئی تو اس کیس کی ساری کڑیاں مل جائیں گی، جس کے بعد ہم بین الاقوامی میڈیا کہ جسے بھارت نے گمراہ کیا ہوا ہے، بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اپنے میڈیاکواستعمال کرتاہے، اسے حقیقت کے قریب لے جانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور ساری صورتحال دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے، وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کی دنیامیں مقبولیت ہے، کل بذریعہ ہیلی کاپٹر 15 لوگ داسو گئے، داسومیں کام بند ہونے کی افواہیں پھیلائی گئیں، چین کیساتھ مل کر داسو واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، پاک سرزمین کو افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغانستان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز کا ریلیف آپریشن مزید تیز
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک
ستمبر
حکومت نے اپوزیش سے رابطہ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام پارلیمانی
مئی
ڈالر مزید سستا ہونے پر حکومت، برآمدکنندگان کو شدید تحفظات
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز اور ماہرین کا
مارچ
شمالی وزیرستان میں دو دہشتگرد ہلاک
?️ 19 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
دسمبر
ایران سعودی عرب معاہدے نے شام کی عرب لیگ میں واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے:ایسوسی ایٹڈ پریس
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں عرب لیگ کی
مئی
یمنی حکومت کا غزہ کی حمایت میں نیا بیان
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمن کی حکومت
دسمبر
وزیر اعظم کی پی آئی اے کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے
جنوری
اوباما کی ذاتی زندگی کے بارے میں ہولناک انکشافات
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:امریکی چینل فاکس نیوز کے متنازعہ پاور برطرف کیے جانے والے
جون