افغان دراندازی کا مؤثر جواب دیا، دہشتگرد باز نہ آئے تو ختم کر دیں گے۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے ہونے والی دراندازی کا پاکستانی مسلح افواج نے بہترین جواب دیا ہے، دہشتگردوں کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ اپنی روش درست کریں، بصورتِ دیگر انہیں ختم کر دیا جائے گا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں منظور ہونے والی قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، معرکۂ حق کے موقع پر بھی قوم نے افواجِ پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ دوہا میں کئی ہفتوں تک مذاکرات ہوئے اور ڈیورنڈ لائن کی نگرانی کے لیے دوست ممالک پر مشتمل کمیشن بنانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، آج کا واضح پیغام یہ ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر نکالنا چاہیے، ہماری طرف سے کوشش ہوتی رہی ہے لیکن انکار دوسری جانب سے ہوتا رہا ہے، 2018 میں جس کے لیے ارینجمنٹ ہوا، اس کے لیے اب بھی تیاری ہے لیکن اگر دوسری طرف سے آمادگی نہ ہو تو یہ ان کی مرضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تین مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی گئی لیکن کوئی جواب نہیں آیا، علاج اور ڈاکٹرز کے معاملے پر بھی بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

امی سے جس لڑکے کو ملواتی ہوں، اسے داماد سمجھ لیتی ہیں، فجر شیخ

?️ 13 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے کہا ہے کہ

کورونا وائرس: ملک بھر مزید 56 افراد کا انتقال ہوگیا

?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس سے

یوم آزادی؛ پنجاب بھر کے شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، ہورڈنگز اور بڑی سکرینز آویزاں، بچوں کی خصوصی دلچسپی

?️ 6 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اُناسیویں (79)

ایک اور ٹرمینل بولی کے بغیر ابوظبی پورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری

?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مسابقت یا قیمت کی دریافت کے

کہاں قید رکھا گیا اور جیل میں کیسا سلوک ہوا؟ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ساری روداد سنادی

?️ 7 اکتوبر 2025عمان: (سچ خبریں) سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی فورسز سے

نیٹو ممالک کو روسی طیاروں کو اپنے فضائی حدود میں گرانا چاہیے: ٹرمپ

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اقوام متحدہ

اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں۔ مفتی منیب الرحمن

?️ 4 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت اور

فرانس کا عوامی قرضہ 2.8 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی اخبار لی فیگارو کے مطابق فرانسیسی ادارہ برائے شماریات اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے