?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے ہونے والی دراندازی کا پاکستانی مسلح افواج نے بہترین جواب دیا ہے، دہشتگردوں کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ اپنی روش درست کریں، بصورتِ دیگر انہیں ختم کر دیا جائے گا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں منظور ہونے والی قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، معرکۂ حق کے موقع پر بھی قوم نے افواجِ پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ دوہا میں کئی ہفتوں تک مذاکرات ہوئے اور ڈیورنڈ لائن کی نگرانی کے لیے دوست ممالک پر مشتمل کمیشن بنانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، آج کا واضح پیغام یہ ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے۔
سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر نکالنا چاہیے، ہماری طرف سے کوشش ہوتی رہی ہے لیکن انکار دوسری جانب سے ہوتا رہا ہے، 2018 میں جس کے لیے ارینجمنٹ ہوا، اس کے لیے اب بھی تیاری ہے لیکن اگر دوسری طرف سے آمادگی نہ ہو تو یہ ان کی مرضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تین مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی گئی لیکن کوئی جواب نہیں آیا، علاج اور ڈاکٹرز کے معاملے پر بھی بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی جرائم میں شریک،یمنی تیل کا تاجر
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے کردار
جون
کیا انگلینڈ اور امریکہ کے درمیان معدنی معاہدے پرسمجھوتا ہوگا ؟
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: Tagus Shaw اخبار کے مطابق، برطانوی حکومت نے اعلان کیا
مارچ
امریکہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں ختم کرے:چین
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ ایران
مارچ
ہم پر روس کی حمایت کا الزام حران کن:سعودی عرب
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ملک پر روس کی
اکتوبر
عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر
اپریل
چین ، روس اور پاکستان کے نمائندوں کی طالبان حکام سے ملاقات
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:چین ، روس اور پاکستان کے نمائندوں نے طالبان کی عبوری
ستمبر
ترکیہ کی تین اہم سیاسی جماعتیں غزہ کے مسودہ قانون کے خلاف
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: گزشتہ کچھ دنوں میں ترکی کے سرکاری عہدیداروں، خاص طور پر
نومبر
واشنگٹن کو اسرائیل کی فوجی امداد اور اسلحے کی ترسیل فوری طور پر بند کر دینی چاہیے:امریکی قانون ساز
?️ 12 اگست 2025واشنگٹن کو اسرائیل کی فوجی امداد اور اسلحے کی ترسیل فوری طور
اگست