🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ ہیں، افغانستان کے مسائل افغانستان کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئے، افغانستان سے متعلق تمام گزشتہ پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔وہان ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
افغانستان کی صورتِ حال پر 6 ملکی ’ورچوئل علاقائی کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں کوئی خون ریزی نہیں ہوئی، طالبان نے عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے، وہاں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے واقعات نے خطے کو عالمی سطح پر اہمیت کا حامل بنا دیا ہے، افغان صورتِ حال کے ہمارے خطے اور دنیا پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے، کوئی بھی حالیہ واقعات میں تیزی سے تبدیلی کا اندازہ نہیں لگا سکتا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی صورتِ حال مشکل اور پیچیدہ ہے، افغانستان کے حوالے سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں افغانستان اور افغان عوام کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں سیاسی صورتِ حال معمول پر آنے سے حالات بہتر ہوں گے، مہاجرین کی آمد، بارڈر سیکیورٹی اور دیگر چیلنجز ہمارے سامنے ہیں، افغان قیادت کو یقینی بنانا ہو گا کہ ان کی سر زمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہ ہو۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں، افغانستان کی اقتصادی صورتِ حال بہتر کرنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ملک میں عید فطر منائی جا رہی ہے
🗓️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عیدالفطر کورونا وائرس کے باعث
مئی
پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن
🗓️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او
مئی
اگر میں جیتا نہیں تو خون کی ندی بہا دوں گا : ٹرمپ
🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ملک
مارچ
اتحادی حکومت کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
🗓️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اتحادی جماعتوں کی حکومت کی وفاقی کابینہ میں
مارچ
’کچھ حلقوں کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی روک دی گئی
🗓️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک عہدیدار نے
جنوری
توہین عدالت کیس: اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی
🗓️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے
دسمبر
پولینڈ میں صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر کی خریداری پر تنازعہ
🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:پولینڈ کی حکومت نے صیہونی جاسوس سافٹ ویئر پیگاسس خریدنے کا
جنوری
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعدد محکموں کو بند یا ضم کرنے کی تجویز
🗓️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق اعلیٰ
اکتوبر