افغانستان میں خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات کئے، دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔ ترجمان پاک فوج

جنرل احمد شریف

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ،طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو۔ طلبہ نے کہا کہ قوم امن کی کاوشوں اور ملکی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، پاک فوج نے دشمن کو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جس پر ہمیں فخر ہے۔

طلبہ نے کہا کہ سیشن کےدوران سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے گئے جس سے ذہنوں میں موجود ابہام دور ہوا۔

مشہور خبریں۔

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:شامی وزیر خارجہ

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں اس ملک میں

بحیرہ احمر میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے یمنی مسلح افواج کی دھمکیوں کے بعد

حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک

لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت مقرر

?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف

امریکہ کو یمن کی دھمکی

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن آغاز سے ہی غزہ کے عوام اور مزاحمت کی

کرم ابو سالم کراسنگ پر امداد لے جانے والے 1,000 ٹرک اکٹھا

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے اقوام متحدہ کے حکام کے حوالے سے

وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز کو مسترد کر دیا

?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے