?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے، کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کو انٹرنیشنل میڈیا سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، افغانستان میں حکومت سازی وہاں کے عوام پر ہے۔
ویڈیو بیان میں افغانستان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے، افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تمام عالمی اور علاقائی قوتوں کے ساتھ ہمارا قریبی رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حکومت سازی وہاں کے عوام نے کرنی ہے، پاکستان کی پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابل میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث صحافیوں، انٹرنیشنل میڈیا کے ارکان، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مختلف سفارت خانوں کے عملے کا انخلامشکل ہو گیا تھا تاہم پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کابل سے تقریباً 1400 افراد کو انخلا میں سہولت فراہم کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک پاکستانی سفارت خانہ نے تقریباً 4 ہزار ویزے جاری کئے جبکہ 2 ہزار کے قریب لوگوں کو کابل سے نکالا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ 16 اگست کو افغانستان کے صدر اشرف غنی اور ان کے قریبی ساتھی ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے اور ان کے مقام کا تعین نہیں کیا جاسکا تھا جبکہ طالبان قیادت نے اپنے جنگجوؤں کو دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کا حکم دے دیا تھا۔
خیال رہے کہ افغانستان کا اقتدار دوبارہ حاصل کرنے کے بعد طالبان نے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی مختلف محکموں اور شعبوں میں ضرورت ہوگی، تعلیم، صحت، عدالت اور دیگر شعبوں میں خواتین کا کردار ہوگا اور وہ کام کریں گی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں داخل ہونے والوں مسافروں کی پالیسیوں میں تبدیلی
?️ 10 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کی
مئی
اب سویڈن کافی دیر کردی
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کی وجہ سے سویڈن
اگست
صہیونی شہری قابض فوج پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: جب کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقے روحوں کے قصبوں
فروری
صیہونیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی:حماس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے
ستمبر
ترکی میں عدلیہ میں سیاسی تناؤ اور انتشار
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: حال ہی میں ترکی کی متعدد عدالتوں نے اردوغان کے
ستمبر
پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروانے کا منصوبہ تیار کر لیا
?️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروانے کا منصوبہ تیار کر
دسمبر
نیتن یاہو کا بیٹا قید ہوتا تو جنگ کب کی رک چکی ہوتی:صہیونی قیدی
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں موجود صیہونی قیدی نے وڈیو پیغام میں اسرائیلی
مئی
مراکش کے عوام کی غزہ ساتھ یکجہتی کا اظہار
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: رباط۔ مراکشی دارالحکومت رباط میں فلسطینی عوام اور ان کے مقصد
نومبر