?️
اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی کاروبارکا راستہ کھلے گا وسطی ایشیائی ریاستوں سے رابطہ قائم ہوسکے گا، دنیا بھر میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ، پاکستان دنیا کا واحد ملک نہیں جسے اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔
صدر مملکت نے افغان حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کے کردار کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف انسانی بنیادوں پر طالبان کی مدد کررہے ہیں۔صدرعلوی نے کہا کہ امریکا نے افغانستان سے عجلت میں انخلا کیا ۔
متحدہ عرب امارات کے دورہ کے موقع پر خلیج ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تباہی کا مطلب پاکستان پر مزید مہاجرین کا بوجھ ہوگا، پڑوسی ملک میں عدم استحکام نہیں چاہتے ، امریکی اور نیٹو افواج 23 کھرب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں استحکام نہ لاسکیں تو پھر پاکستان کیلئے یہ کرنا کیسے ممکن ہوگا۔
صدر علوی نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں متحدہ عرب امارات کے ماڈل پر عمل کرنا چاہتا ہے ، کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے وسائل کا موثر انتظام اور کاروبار میں آئی ٹی پر مبنی طریقے اپنانے سے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔
مشہور خبریں۔
حکومت کی طرف سے ایل این جی پالیسی میں تبدیلیوں کی منظوری
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ ہفتے دوحہ کے
اگست
سید حسن نصر اللہ کی تقریر بیماری کے باعث منسوخ
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری
دسمبر
شائقین کا جوش و خروش پی ایس ایل کی رونق بڑھنے کا سبب بنا
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی
فروری
مبینہ غیر قانونی بھرتی کیس: عدم پیشی کے باعث پرویز الہیٰ، دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
?️ 1 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے
فروری
کیا اسرائیل کے پاس حماس کو تباہ کرنے کی طاقت نہیں ہے ؟
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:جرمن میڈیا نے غزہ کی جنگ کے انجام کے بارے میں
دسمبر
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے
ستمبر
صہیونیوں کی جانب سے غزہ پر بمباری کے لیے امدادی اداروں کا غلط استعمال
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ اور سلامتی نے
ستمبر
صیہونی وزراء کی نیتن یاہو کو بلیک میل کرنے کی کوشش
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر
مئی