افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ،فائرنگ سےحوالدار تیمور،نائیک شعیب اورسپاہی ثاقب نواز نے جام شہادت نوش کیا.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے تین جوان دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کا بھرپورجواب دیا گیا۔ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدددہشت گرد ہلاک ہوئےہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں جہلم کے 30 سالہ سپاہی تیمور ، اٹک کے 38 سالہ نسیم شعیب اورسیالکوٹ کا 24 سالہ سپاہی ثاقب نوازبھی شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں جبکہ پاک فوج دہشت گردی کےخاتمےکےلیےپرعزم ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردوں کو ایسی سرگرمیوں سےروکنےکےلیےاقدامات کرے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے تائیوان کو غیر مستحکم کیا ہے:اقوام متحدہ میں چینی سفیر

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے امریکی سینیٹرز کے دورہ

شہباز شریف کا شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم

?️ 8 مئی 2022ہنزہ (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر سے پانی کے

ترکی کی معیشت کیوں سنبھل نہیں رہی؟

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں اقتصادی بحران جاری ہے، اور ملک میں 1

سعودی سفیر کا افغانستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے پر زور 

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: کابل میں سعودی عرب کے نئے سفیر فیصل بن طلق

حکومت، تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، مارچ ختم کرنے کا اعلان

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور رہنما تحریک

کیا غزہ سے صیہونی قیدی ٹرمپ نے رہا کروائے ہیں؟وائٹ ہاؤس کا اعلان

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک تشہیری اور عوام کو گمراہ کرنے والا

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ دمشق کے بارے میں متضاد خبریں

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:دمشق میں ایک باخبر ذریعے نے آج روس ڈیلی نیٹ ورک

امریکی ڈالر کا اعتماد ختم ہوا: پیوٹن

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:      روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج مشرقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے