?️
اسلام آباد( سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد کے آنے کا امکان ہے، جس کے باعث صحت کے حکام نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے ہر شخص کے کورونا ٹیسٹ کے لیے انتظامات کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اسے قرنطینہ سینٹر بھیجا جائے گا۔
طالبان کی جانب سے کابل کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد جہاں ایک طرف افغانستان میں انتہائی غیر یقینی کی صورتحال دیکھی جارہی ہے وہیں رپورٹ کے مطابق ان افراد میں سے جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اسے قرنطینہ سینٹر بھیجا جائے گا۔
دوسری جانب ملک میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اعلان کردہ نئی پابندیوں کے بعد کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔تاہم یوم عاشور حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے کیونکہ ملک بھر میں جلوس و مجالس میں لوگوں کی بڑی تعداد کے شرکت کے باعث کورونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کا خطرہ ہے۔
وزارت قومی صحت سروسز (این ایچ ایس) کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغانستان سے پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کے پاکستان آنے کا قوی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی یہ فیصلہ کر چکی ہے پاکستانی شہریوں کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ نہ ہونے کے باوجود ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
تاہم دیگر ممالک کے شہریوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور جن میں وائرس کی تشخیص ہوئی انہیں قرنطینہ سینٹرز منتقل کیا جائے گا۔عہدیدار نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومتوں نے عاشورہ کے جلسوں اور مجالس میں لوگوں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ متعلقہ حکومتی اداروں کے لیے لوگوں سے کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا بڑا چیلنج ہوگا۔
مشہور خبریں۔
یوکرائن اور کتنی بھیک مانگےگا
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کو نیدرلینڈز اور ڈنمارک
اگست
قرآن پاک کی بے حرمتی کا ذمہ دار کون ہے؟ یمنی تنظیم
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: یمن کی الحق پارٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی
جولائی
نیتن یاہو قیدیوں کو قتل کرنے کا خواہاں: حماس
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسامہ حمدان نے کہا کہ کمال عدوان ہسپتال اور شمالی
دسمبر
نیتن یاہو جنوبی شام میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے
مارچ
ضمانت منسوخی کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری
مئی
افغان طالبان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے
جون
مشرق وسطیٰ نہیں چھوڑیں گے:امریکہ
?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن مغربی ایشیائی
اکتوبر
سوڈانی عوام پر کیا بیت رہی ہے؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے
اگست