’اعظم سواتی کو کم از کم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوسکتی ہے‘، تحریری فیصلہ جاری

🗓️

اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسپیشل سینٹرل عدالت کی جانب سے جاری 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ اسپیشل سینٹرل جج محمد اعظم خان نے تحریر کیا جس کے مطابق اعظم سواتی نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسایا، ان پر لگی دفعات پر اعظم سواتی کو جرمانے سمیت کم از کم 7 سال قید اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم اعظم خان سواتی کی جانب سے ایڈووکیٹ بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے بتایا کہ اعظم سواتی کو ان کے سیاسی حریف انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درج کیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ بابر اعوان کے مطابق پیکا کا سیکشن 20 قابل ضمانت دفعہ ہے، مقدمے میں کریمنل پروسیجر کی دفعات مقدمے کو ناقابل ضمانت بنانے کے لیے شامل کی گئیں۔

مشہور خبریں۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہرے

🗓️ 4 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کے متعدد شہروں میں عوام فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے

تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن

🗓️ 24 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی تینوں بیویوں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی برادری سے اپیل

🗓️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر

برلن ماسکو کے خلاف پابندیاں مزید کرے گا: جرمن وزیر خارجہ

🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      برلن اور اس کے اتحادی ماسکو کے خلاف

بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نفرت انگیز کیوں ہیں؟

🗓️ 2 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ سروے کے مطابق اہم سوال یہ ہے کہ امریکی عوام

نیتن یاہو ابھی تک کیسے کرسی پر ہیں؟سابق صیہونی وزیر اعظم کی زبانی

🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے انکشاف کیا ہے

سیلاب کے بعد وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ

🗓️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن  نے حکومت پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے