?️
لاہور(سچ خبریں) دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں ایک ساتھ بڑا اضافہ، ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایک کلو دودھ اور دہی کی قیمت میں 15روپے اضافہ کر دیا، مختلف دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی 3روپے سے40 روپے تک اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کئی اشیاء کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک کلو دودھ اور دہی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ایک کلو دودھ کی قیمت 100روپے سے بڑھ کر 115روپے اور ایک کلو دہی کی قیمت 120روپے سے بڑھ کر 135روپے ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی 10 روپے سے40 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ۔
دال چنا کی قیمت دس روپے اضافے سے 150 روپے کلو ،دال ماش کے قیمت 40 روپے اضافے سے 270 روپے ،دال مونگ کی قیمت 40روپے اضافے سی170 روپے ،کالے چنے کی قیمت دس روپے اضافے سے 150روپے ،دال مسور کی قیمت30 روپے اضافے سے 200 روپے ،مسر 40 روپے اضافہ سی200 روپے ،سفید چنے کی قیمت 26 روپے اضافہ سے 196 روپے فی کلو ہو گئی۔
چاول کی قیمت بھی 115 سے بڑھ کر 135 روپے کلو پہنچ گئی۔ جبکہ بدھ سے شہر میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز بلائے گئے اجلاس میں سادہ روٹی کی قیمت10 روپے سے بڑھا کر 12 روپے اور نان کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 18 روپے کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کاتھیلا860 سے بڑھ کر 1100 روپے ہو گیا ہے جبکہ آٹا بوری 4800سے 6000 روپے ہو گئی،سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہو چکی ہے اور ہم مہنگی ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال کر رہے ہیں، ایسے میں موجودہ قیمتوں میں روٹی اور نان کی فروخت ممکن نہیں رہی۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ روس یوکرین امن معاہدے کے مخالف
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے جمعرات کو روس یوکرین
مئی
صیہونی سکیورٹی نظام کا یوم سیاہ
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ہونے والے
نومبر
سعودی عرب پہلے والا سعودی عرب نہیں رہا؛امریکہ میں سعودی سفیر
?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر نے اپنے ملک اور امریکہ
اکتوبر
امریکی لیزر ہتھیار سعودی بجٹ تباہ کر دیں گے: محمد علی الحوثی
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
دسمبر
پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات برقرار، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں
?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات
جون
امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ ہونے کی
جون
شہباز گل کیس کی سماعت
?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے
اگست
پاک فوج کے سربراہ سعودی عرب روانہ
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے
مئی