🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ آج کے پاکستان میں اسکالرز کی بہت ضرورت ہے، عالم کا بہت بڑا رتبہ ہوا کرتا ہے، اسکالرز قوم کے نظریے کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر اسکالرز راستہ بھول جائیں تو قوم کا نقصان ہوتا ہے۔ اسلام فکری انقلاب سے پھیلا، افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسلام کی تاریخ کا ٹھیک سے پتہ نہیں، لوگوں سے اسلام کی تاریخ کا پوچھیں تو انہیں جنگیں یاد ہوتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب قوم اچھے برے کی تمیز ختم کر دیتی ہے تو مر جاتی ہے، کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح گرا ہے، سینیٹ میں پیسے چلتے ہیں اور لوگ ادھر سے ادھر ہو جاتے ہیں، مغرب میں کوئی پیسے لے کر دوسری جماعت میں نہیں جاتا، انگلینڈ میں کسی پر کرپشن کا الزام لگ جائے تو مجال ہے وہ پارلیمنٹ میں بیٹھ جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سب لوگ کہتے ہیں آپ کیوں دو بڑے خاندانوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں بلکہ میری تو ماضی میں ان سے دوستی ہوا کرتی تھی، میں کرپشن کے خلاف لڑتا ہوں میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، مجھے کہتے ہیں آپ اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملاتے، اس پر اربوں کے کیسز ہیں، اگر اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کامطلب ہے میں نے ان کی کرپشن تسلیم کرلی ۔
مشہور خبریں۔
امریکی قابض افواج کا قافلہ عراق سے شام میں داخل
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق اور شام کے متعدد حصوں پر قابض امریکی دہشتگرد فوج
فروری
پیوٹن نے ماریوپول کا دورہ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ کیوں نہیں باندھی؟
🗓️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی ذاتی گاڑی سے ماریوپول
مارچ
کیا اسلامی امت صیہونی جال میں پھنس سکتی ہے؟
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے نمائندے نے امریکہ اور بعض عرب
اکتوبر
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری
🗓️ 11 اکتوبر 2021مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز
اکتوبر
ریکوڈک تنازع کے تصفیے کیلئے فنڈز کی منظوری
🗓️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
مارچ
عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے
🗓️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
مزاحمت کے خلاف اسرائیل،امریکہ اور خود مختار تنظیموں کی شراکت
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: اسلامی جہاد موومنٹ کی عسکری شاخ سرایا القدس سے وابستہ
دسمبر
سولر پر ٹیکس لگانے کا نہ کوئی ارادہ تھا نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ ہے، وزیر توانائی
🗓️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے واضح کیا
فروری