اسپیکر نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کیلئے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کی درخواست منظور کرلی اور پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی درخواست پر دستخط کردیے۔

اسپیکر کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی کے سیکرٹیریٹ نے اس سلسلے میں مراسلہ وزارت داخلہ کو ارسال کردیا۔

قبل گرفتار رہنما پی ٹی آئی زین قریشی نے کہا کہ زیر حراست تمام 10 اراکین اور عامر ڈوگر نے درخواست اسپیکر کو دے دی، عامر ڈوگر ابھی بھی اسپیکر کے پاس بیٹھے ہیں، انہوں نے درخواست دی ہے، اراکین کی سیکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ لاجز میں ان کے فلیٹس کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسپیکر سردار ایاز صادق نے 10 گرفتار ارکان قومی اسمبلی شیر افضل مروت، ملک محمد عامر ڈوگر، محمد احمد چٹھہ، مخدوم زین حسین قریشی، شیخ وقاص اکرم، زبیر خان وزیر، اویس حیدر جھکڑ، سید شاہ احد شاہ ، نسیم علی شاہ اور یوسف خان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے اور انہیں پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسپیکر نے پروڈکشن آڈرز قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریقہ کار 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت جاری کیے تھے۔

اس سے قبل بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی تھی، پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں بیرسٹر گوہر، داوڑ کنڈی اور علی محمد خان شامل تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ابھی تک گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے اور انہیں اسپیکر کے حکم پر فوری طور پر اجلاس میں لایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسپیکر نے زبانی کہا تھا اور آج ہم تحریری حکم نامے لیے اسپیکر آفس پہنچے ہیں۔

وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، محسن نقوی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس حوالے سے اسپیکر چیمبر میں ایاز صادق سے ملاقات کی تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ پروڈکشن آرڈر کے لیے تحریری درخواست کی ضرورت نہیں ہے، امید ہے جلد پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر ہمارا قانون حق ہے کیونکہ اسمبلی کے فلور سے ممبران کو گرفتار کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں

کیا چین کا خطرہ حقیقی اور قریب الوقوع ہے ؟

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ

مصر بھی گیا صیہونیوں کے ہاتھ سے

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی

صیہونی حکومت الاقصیٰ طوفان آپریشن سے کیوں ہاری؟

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم کے سربراہ نے اپنی تقریر میں

فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم فلسطین اور غزہ

پاکستانی سفارتی مشن کی اقوام متحدہ میں چینی مندوب سے ملاقات، اپنا موقف پیش کیا

?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری

علی امین کے حوالے سے پی ٹی آئی میں بحث ہو رہی تھی، لڑائی 2 ،4 مہینے پہلے سے شروع ہوئی۔ قمر زمان کائرہ

?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ

افغان اثاثوں کی ضبطی بے ایمانی:امریکی کانگریس رکن

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی رکن کانگریس نےاس ملک کے صدر جو بائیڈن کے افغان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے