?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے پیر کو چین کو ایک ارب ڈالر ادا کر دیے ہیں، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس ذخائر 3 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، تاہم وزارت خزانہ نے اس کی تصدیق کی نہ تردید۔
وزیرخزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا وقت ضائع کر رہا ہے ، پاکستان کو بظاہر بلیک میل کیا جارہا ہے، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بنے اور پھر مذاکرات کریں۔
6.7 ارب ڈالر قرض پروگرام کو وقت 30 جون کو ختم ہو رہا ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان کو 2 قسطوں کے تحت تقریباً 2.2 ارب ڈالر حاصل کرنا ہیں، آئی ایم ایف نے مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں کیے گئے اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ ریٹنگ ایجنسیز نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج پر قائل کرنے کے لیے وقت ختم ہورہا ہے۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ پورے مالی سال 2023 کے دوران ملک کو غیر ملکی زرمبادلہ کے کم ذخائر کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ایسا مالی سال 2024 میں آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی ہو سکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ کیا کہ ملک کے پاس کُل زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 37 کروڑ ڈالر ہیں، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 35 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔
زرمبادلہ کی خراب صورتحال نے شرح تبادلہ پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، ملک کے پاس موجود ذخائر سے بمشکل دو ہفتے کی درآمدات ہوسکتی ہے، درآمدات پر سخت کنٹرول سے معیشت نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدکنندگان کو ڈالرز کا بندوبست کرنے کی اجازت دی تھی، جس کی وجہ سے اس کی اوپن اور گرے مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی۔
کرنسی ڈیلرز نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر 295 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا جس کی قیمت ایک روز قبل 294 روپے تھی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ کیا کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روز پہلے کے مقابلے میں 19 پیسے اضافے کے بعد 287 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی اتحاد کے قافلے پر حملہ
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اس ملک میں امریکی فوج کے لیے رسد
جنوری
کوئی ادارہ غیرمنظور شدہ فنڈز خرچ نہیں کرسکتا، وزارت خزانہ
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے دو صوبوں میں انتخابات
اپریل
تحریک انصاف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں
?️ 4 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) آج منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس
مئی
غزہ جنگ کے خلاف 800 سے زائد امریکی اور یورپی حکام کا احتجاجی خط
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے 800 سے زائد حکام نے
فروری
امریکہ کا بین الاقوامی اداروں کو غلط استعمال
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے دی یونائیٹڈ سٹیٹس
جنوری
امریکی اور یورپی حمایت یوکرین کے بحران کو طول دے رہے ہیں:ترکی
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع نے نے کہا کہ کیف کے لیے
دسمبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذربائیجان سے ایل این جی معاہدے کی منظوری دے دی
?️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذربائیجان کے
جون
اگر میں دوبارہ وزیراعظم بنا تو سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ کروں گا: نیتن یاہو
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر وہ
جولائی