?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نوٹوں کی سیریز کے اجراء سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ مرکزی بینک کے پبلک ریلشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیمر یعنی پلاسٹک بینک نوٹوں کے اجراء کے بارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش کر رہی ہیں، بینک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بے بنیاد اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینک نوٹوں کے کاغذ سے پولیمر میں تبدیل کیے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے، اسٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پر مقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا رپوٹس میں کہا گیا تھا کہ جعلی کرنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر مرکزی بینک نے پلاسٹک کے نوٹ لانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ صنعت کاروں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے نئے نوٹ پلاسٹک کے بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پہلے ہی پلاسٹک کے نوٹ رائج ہیں، اس اقدام سے جعلی نوٹوں سے نجات ملے گی کیوں کہ ان کی نقل تیار نہیں کی جاسکتی، اس ضمن میں وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ نئے نوٹ آنے سے جعلی نوٹوں کے باعث عوام دھوکہ دہی اور نقصان سے بچ سکیں گے۔ اسی حوالے سے اقتصادی ماہر ڈاکٹر اکبر زیدی کہتے ہیں کہ پانچ ہزار کا نوٹ ختم نہیں ہونا چاہیے، دنیا بھر میں کاغذ کی بجائے پلاسٹک کی کرنسی استعمال ہو رہی ہے تاکہ جعلی نوٹ تیار نہ کیے جاسکیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا سید حسن نصراللہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا اعتراف
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں حزب اللہ کی
اکتوبر
پاکستان مسائل کے حل کیلیے مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، بلاول بھٹو
?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیرخارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول
جون
غزہ میں 20 لاکھ فلسطینیوں کا بھوکا رہنا جائز اور اخلاقی ہے: صیہونی وزیر
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزیر بیٹسلیل اسموٹریچ نے نسل
اگست
مقبوضہ فلسطین میں حساس معلومات کی منتقلی کیسے ہوتی ہے؟
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین
نومبر
معاملہ طے پا جانا چاہیے: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ معاملہ
اگست
اسلامی ممالک اپنے ملکوں سے امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ کریں: یمن
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے وزیر اطلاعات نے اسلامی و عرب ممالک سے
جون
یمن کے خلاف نیتن یاہو کے بیان پر یمن کا ردعمل
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
دسمبر
مزاحمتی ہتھیاروں کے خلاف امریکہ کی سازش
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: سابق لبنانی وزیر عدنان السید حسین نے مہر نیوز ایجنسی کے
اگست