?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسٹیل مل کو بند کریں گے اور نہ نجکاری کریں گے، اسٹیل مل کو چلایا جائےگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں دیرینہ مسائل پر پیش رفت ہوئی، کابینہ اجلاس میں سندھ کی بہتری کے لیے اہم فیصلے ہوئے، کابینہ اجلاس میں سندھ کے مسائل اور نئے اساتذہ کے مسائل پر بات کی گئی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کراچی،حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں کام کر رہاہے، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے سالانہ 30 ارب خرچ کر رہے ہیں، کوئی بھی گھر کے باہر کچرا پھینکے گا اسے گرفتار کیا جائےگا۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ بھر سے کچرہ فوری بنیادوں پر اٹھایا جارہا ہے، جو بلڈر بھی گھر مسمار کرتا ہے وہ ملبہ سڑکوں پر پھینک دیتا ہے، اب جو ملبہ سڑکوں پر پھینکے گا اسے گرفتار کیا جائے گا، ایس ایچ او بھی نظر رکھیں کوئی بھی سڑک پر ملبہ پھینک رہا ہو اسےگرفتار کریں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کل 48 محکمے ہیں جن میں سے 16 محکموں کو ڈیجیٹلائز کرنے جارہے ہیں، سندھ میں ون اسٹاپ شاپ کی منظوری دی گئی۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اسٹیل مل کو نہ بند کریں گے اور نہ نجکاری کریں گے، اسٹیل مل کو چلایا جائےگا، اسٹیل مل کو اپنے قدموں پر اٹھائیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں سندھ کے مسائل اور نئے اساتذہ کے مسائل پر بات ہوئی، کابینہ میں اوباوڑو میں اساتذہ کے تقرریوں کی منظوری دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے پر 100ایکڑ زمین اسپیشل بچوں کو دی جارہی ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ قائم کیا جائیگا ایسا ادارہ پورے پاکستان میں نہیں ہے، پیپلز پارٹی لیڈر شپ کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سےہمیں خصوصی بچوں کے لیے کام کیاہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ میں بچوں کے لیے اسکول، اسپتال، آٹیزم سینٹر اور پلےگراؤنڈ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکٹریکل گاڑیوں کی رجسٹریشن کامسئلہ تھا،ای وی گاڑیاں اب باآسانی رجسٹرڈ کرواسکتےہیں، ای وی گاڑی رجسٹریشن کے چارجز 1000روپے ہیں، 50ای وی بسیں لے کر آئے تھے، ٹرائل بیس پر چلائی تھیں، اس کابینہ نے منظوری دے دی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بجٹ نے اجازت دی تو 8000ای وی بسوں تک بھی جا سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کنول آفتاب رشتۂ ازداوج میں منسلک ہو گئیں
?️ 19 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول
جنوری
کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان
?️ 16 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا
ستمبر
مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں میں ایک اور پیشرفت
?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگی بجلی پیدا کرنے والے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر
دسمبر
پاسپورٹ چیک گیٹ پر تکنیکی خرابی سے برطانوی ہوائی اڈے مفلوج
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے بتایا کہ اس ملک کے تمام ہوائی اڈوں
مئی
افغانستان میں داعش کے 50 ارکان کی خود سپردگی
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے
فروری
ہلوی کے استعفیٰ کا مطلب اسرائیل کے فوجی بحران کی گہرائی
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے اسرائیلی فوج کے استعفوں کے ردعمل میں
جنوری
برازیل یوکرین میں جنگ کے خاتمہ کا خواہاں ہے: لولا ڈ سلوا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: برازیل کے نئے صدر لولا ڈ سلوا نے اپنے
جنوری
چین نے بھی ہماری ایئرفورس کی کارکردگی کو سراہا۔ رانا تنویر
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین
جولائی