?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسٹریٹ کرائم مسئلہ ہے،جس کے خاتمے کیلئے پولیس اقدامات کر رہی ہے،میں روزانہ کی بنیاد پر کرائم کی صورتحال مانیٹر کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز12 ربیع الاول کی مناسبت سے میمن مسجد تا لائٹ ہائوس تک جلوس کی قیادت کی۔
حضور پاک ﷺ پر درود شریف کے ورد اور نعتوں سے جلوس آگے بڑھتا رہا۔ وزیراعلی سندھ کے ساتھ صوبائی وزرا، سعید غنی، سید ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب اور معاون خاص شہزاد میمن جلوس میں تھے۔ وزیراعلی سندھ نے جماعت اہلسنت کے جلوس کی بھی قیادت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پورے عالم اسلام کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعلی سندھ نے مسلمانوں کو پاکستان کی سالمیت، سیلابی صورتحال کی تباہ کاریوں کے نقصانات کے خاتمے اور سندھ کی خوشحالی کیلئے دعا کی اپیل کی ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اللہ پاک کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی مشکلات کو آسان کرے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری پولیس اور دیگر اداروں نے دہشت گردی کے خلاف سخت محنت کی ہے۔ پولیس نے دہشت گرد گرفتار بھی کیے ہیں اور مقابلوں میں ہلاک بھی کئے ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ کراچی 2 کروڑ سے زائد کی آبادی کا شہر ہے، 5 سے 6 سال پہلے اسے دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ضروری ہے، جس پر اجلاس کر رہے ہیں، کراچی پولیس کو ہدایت کی ہے جلد اس معاملے میں بہتری لے کر آئیں گے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کے لئے کوشاں ہیں: شوکت ترین
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے غیرملکی جریدے کو بتایا
فروری
قاتل اور شہید کے درمیان موازنہ انصاف نہیں:سید حسن نصراللہ
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید قاسم سلیمانی
جنوری
داعش کی خراسان شاخ کا سرغنہ زندہ ہے یا مردہ؟!
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ داعش کی خراسان شاخ
جون
امریکہ لبنان کے ساتھ کالونی جیسا سلوک کر رہا ہے: حزب اللہ
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری سے مزاحمت کے بلاک کے سینئر
نومبر
ترکمان ترکی کی علاقائی مداخلت کے اوزار؟
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کی گڈ پارٹی کے سربراہ نے عراقی ترکمانوں کے ایک
دسمبر
کشمیرسے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی اخلاقی یا قانونی حیثیت نہیں: شبیر شاہ
?️ 21 دسمبر 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر
دسمبر
صیہونی وزارت زراعت کی سائٹ ہیک
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے بعض اداروں پر سائبر حملوں کے بعد جن
اگست
عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل
اپریل