?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 216 پوائنٹس یا 1.08 فیصد کی کمی سے دوپہر 1 بج کر 16 منٹ پر ایک لاکھ 12 ہزار 963 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، جو جمعرات کو ایک لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس دباؤ میں ہے کیونکہ کمرشل بینکوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) کی تعریف میں تبدیلی یا کارپوریٹ ٹیکس کی شرحوں میں براہ راست اضافہ اور زیادہ ٹیکسوں کی توقعات ہیں۔
تاہم اویس اشرف کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر، ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) سیکٹرز کی کارکردگی برقرار ہے، اسی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس کو سہارا ملا ہے۔
چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ مارکیٹ بڑی تیزی کے بعد ’آرام‘ کر رہی ہے، اصلاحات معمول کی بات ہیں اور ریٹیل سرمایہ کاروں کو قلیل المدتی اتار چڑھاؤ کو نظر انداز کرنا چاہیے اور طویل مدت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا، جسے ایک تجزیہ کار نے اب تک کی تیسری بلند ترین سطح قرار دیا تھا۔
گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح سے ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر چکا ہے، جو 180 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
60,000 فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد; ٹرمپ غزہ کے لوگوں کی مدد کیوں کرناچاہتا ہے ؟
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں عوامی
اگست
فرانسیسی سفارتکار کی ملک سے بے دخلی سے ہمیں بین الاقوامی سطح پر نقصان ہوگا
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر
اقوام متحدہ: غزہ کی تعمیر نو کے لیے 52 بلین ڈالر درکار ہیں
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان
اکتوبر
اسرائیلی فوج میں حماس کا انٹیلی جنس اثرورسوخ
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ کیکر نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
فروری
سعودی عرب کی ایک اور رسوائی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںسعودی عرب کے ایک ماہر نے شوال کا چاند نظر آنے
اپریل
اسرائیل کی اگلی جنگ نیتن یاہو کے نام ہوگی:صہیونی میڈیا
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی پالیسی پر تنقید کرتے
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر شہید
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹر کو جنین پر صیہونی عسکریت پسندوں کے حملے
مئی
صدرِ مملکت کی امیرِ قطر سے ملاقات، پاک۔سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا
?️ 5 نومبر 2025دوحہ: (سچ خبریں) امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے صدر
نومبر