?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں آج بھی مثبت رجحان جاری ہے، جس کی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل کی توقعات ہیں۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق انڈیکس 1.39 فیصد یا 737 پوائنٹس بڑھ کر 53 ہزار 860 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 53 ہزار 123 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند سطح عبور کر گیا تھا۔
رواں برس کے ایس ای-100 انڈیکس میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، یہ پیش رفت آئی ایم ایف کی جانب سے جولائی میں 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد سامنے آئی، جس کے سبب ڈیفالٹ کا خدشہ ختم ہوا۔
عالمی مالیاتی ادارے کا ایک وفد گزشتہ ہفتے قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے اسلام آباد پہنچا، جو 9 ماہ کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت مستقبل کے حوالے سے اصلاحات کا جائزہ لے گا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سلیم نے اس اضافے کو انٹربینک مارکیٹ میں شرح سود میں کمی سے جوڑتے ہوا کہا کہ اس سے ایکویٹی مارکیٹ میں مدد مل رہی ہے۔
انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے بتایا کہ اعتماد بڑھ رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا جاری جائزہ کامیابی سے مکمل ہوگا، اس کے علاوہ کمپنیوں کی جانب سے حصص واپس خریدنے سے بھی تحریک مل رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم مارکیٹ اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ انڈیکس بالحاظ پوائنٹس تاریخی بُلند ترین سطح پر ہے، لیکن قدر کے حساب سے یہ اب بھی نیچے ہے۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو شمالی عراق میں
اگست
یاسر حسین نےعائزہ خان کو اسرا بیلگیچ سے زیادہ مشہور قرار دےدیا
?️ 2 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین
جنوری
بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جامع حکمت عملی کابینہ کو دی گئی:مریم اورنگزیب
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی
مئی
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں: اسد عمر
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے ماحول گرم ہے الیکشن کے
فروری
فلسطینی گروہوں کو غیرمسلح کرنے کا معاہدہ
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: دو ہفتے قبل (21 مئی 2025) محمود عباس، فلسطینی خودمختار اتھارٹی
جون
صیہونیوں کی شہید نصر اللہ کی تشییع جنازے کو روکنے کی آخری ناکام کوشش
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت پوری طاقت سے سید حسن نصر اللہ کی
فروری
دوسری بار ایک خاتون ہندوستان کی صدر منتخب
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ہندوستان کے 15 ویں صدر کا انتخاب ہوئے جس میں دروپدی
جولائی
یورپی یونین کی غیر موثر ہتھیاروں کی پالیسی کا فائدہ
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: یہ یورپی یونین کے لیے ایک مہتواکانکشی ہدف ہے، جو
ستمبر