کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی، آج کے ایس ای-100 انڈیکس 2534 پوائنٹس کمی کے بعد 60 ہزار کی نفیساتی حد سے بھی نیچے آگیا۔
Short Link
Copied
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی، آج کے ایس ای-100 انڈیکس 2534 پوائنٹس کمی کے بعد 60 ہزار کی نفیساتی حد سے بھی نیچے آگیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2534 پوائنٹس یا 4.11 فیصد کمی کے بعد 59 ہزار 170 کی سطح پر آگیا، جو گزشتہ ہفتے کے آخری روز 61 ہزار 705 پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک بروکر ظفر موتی والا نے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کو سیاسی عدم استحکام سے جوڑ دیا۔
واضح رہے کہ سال کے آخر میں شیئر بڑی تعداد میں بیچے جاتے ہیں، جس سے مارکیٹ میں مندی کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔
اسٹاک بروکر ظفر موتی والا نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال جنوری میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل دوبارہ قائم ہوسکے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پہلے روز (18 دسمبر) کے ایس ای-100انڈیکس میں 925 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، جبکہ گزشتہ ہفتے انڈیکس 4,425 تنزلی بعد 62 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا تھا، جب کہ آغاز پر یہ 66 ہزار 130 پوائنٹس کی بُلند سطح پر تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3...
مزید پڑھیںکراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ رمشا خان کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہوں...
مزید پڑھیںسچ خبریں: ٹوئٹر (ایکس) اور ٹائی ٹینک کی کہانی میں حیران کن مماثلت ہے۔ دونوں ہی اعتماد اور بھروسے کی...
مزید پڑھیںاسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے معاملے...
مزید پڑھیں