?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاسی بے یقینی کے سبب مسلسل تیسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1187 پوائنٹس تنزلی سے 60 ہزار کی حد سے نیچے آگیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1187 پوائنٹس یا 1.94 فیصد کمی کے بعد 59 ہزار 877 پوائنٹس پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1878 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، ماہرین نے اس کی وجہ ’سیاسی بے یقینی‘ کو قرار دیا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ’ہفتے کے آخر میں غیر حل شدہ سیاسی غیر یقینی ’ کے سبب آج مارکیٹ کا آغاز دباؤ کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ سیاسی محاذ پر واضح ہونے تک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہے گا۔
نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شہاب فاروق نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کو حکومت کی تشکیل کے حوالے سے ’مستقل بے یقینی‘ اور ’مضبوط اپوزیشن کے ساتھ کمزور اتحادی حکومت کی توقعات‘ کو قرار دیا۔
گزشتہ ہفتے انتخابات کے بعد اگلے روز (9 فروری) انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔
ٹاپ لائن سیکورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا تھا کہ سروے کی بنیاد پر مارکیٹ کو توقع تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکومت بن جائے گی لیکن ابتدائی غیر حتمی نتائج سے ایسا ہونا مشکل نظر آتا ہے۔
الیکشنز سے ایک روز قبل (7 فروری) انڈیکس 344.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 143 پر پہنچ گیا تھا، جبکہ 6 فروری کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا سمی دین بلوچ کی رہائی کا مطالبہ
?️ 1 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے پہلے روز کراچی پریس کلب کے
اپریل
کھلاڑی میدان میں ہر چیز کیلئےتیار ہوتا ہے: وزیراعظم
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب کھلاڑی میدان
نومبر
سعودی عرب کی جی 20 کی صدارت کے خاتمے کے بعد پھانسی کی سزا کی پالیسی میں تیزی
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا
اگست
فرانس کی وزارت داخلہ پر سائبر حملہ، خفیہ فائلیں اور لاکھوں حساس ڈیٹا چوری
?️ 17 دسمبر 2025 فرانس کی وزارت داخلہ پر سائبر حملہ، خفیہ فائلیں اور لاکھوں
دسمبر
امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشق کے مقاصد
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200 ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کردیا
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا
دسمبر
شان شاہد کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے کو تیار
?️ 16 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں کے ماضی کے مقبول ہیرو شان شاہد
اپریل
دنیا میں پہلی بار انسان نما روبوٹس کے باکسنگ مقابلے کا انعقاد
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: چین میں پہلی بار انسان نما روبوٹس کا پہلا عالمی
مئی