?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس یا ایک فیصد اضافے کے بعد 70 ہزار 314 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 69 ہزار 619 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے تیزی کے رجحان کو ریکوڈک میں متوقع سعودی سرمایہ کاری کی مثبت خبروں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے نتیجے میں تیل اور گیس کے حصص کی کارکردگی مضبوط رہی۔
عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباسی نے بتایا تھا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تیزی کی رجحان کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ممکنہ طور پر دوطرفہ معاہدوں کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ 4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل (3 اپریل) کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
27 مارچ کو 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی بُلند سطح پر پہنچا تھا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے
?️ 27 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے
نومبر
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر
اپریل
حکومت کا سابقہ حکومت کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 8 جون 2022اسلام آباد( سچ خبریں) شہباز شریف حکومت نے سابقہ حکومت کے شروع
جون
پاکستان کو افغان امن اجلاس میں مدعو کیا گیا
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روسی نیوز وائیر ٹی اے ایس ایس نے افغانستان
مارچ
وزیر اعظم احتساب کا عمل کسی کے لئے نہیں بدلیں گے
?️ 29 اپریل 2021سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران
اپریل
کیا اسرائیل کے خلاف ایران کا اگلا حملہ پچھلے حملے سے مختلف ہوگا؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ
اگست
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار
نومبر
قرآن کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما اور مذہبی پیشوا آیت اللہ
جنوری