اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری رہا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 466 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 466 پوائنٹس یا 0.66 فیصد بڑھ کر 71 ہزار 10 پر پہنچ گیا۔

تاہم مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 60 پوائنٹس یا 0.09 فیصد کمی کے بعد 70 ہزار 483 پر بند ہوا، جو گزشتہ روز 70 ہزار 544 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے تیزی کے رجحان کو ریکوڈک میں متوقع سعودی سرمایہ کاری کی مثبت خبروں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے نتیجے میں تیل اور گیس کے حصص کی کارکردگی مضبوط رہی۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباسی نے بتایا تھا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تیزی کی رجحان کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ممکنہ طور پر دوطرفہ معاہدوں کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل (3 اپریل) کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

27 مارچ کو 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی بُلند سطح پر پہنچا تھا۔

مشہور خبریں۔

کورونا کی چوتھی لہر سے مزید کچھ افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 2 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری

بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کا قہر جاری، کراچی سب سے زیادہ متاثر

?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) ملک بھر میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کا قہر جاری ہے،

افغانستان میں زچگی کی حالت میں مرنے والی خواتین ایشیائی ممالک میں سرفہرست

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:تسنیم خبررساں ادارے کے علاقائی دفتر کے مطابق، اقوام متحدہ کے

سی پیک کا دوسرا مرحلہ: خصوصی اقتصادی زونز، صاف توانائی، زراعت اور روزگار پر فوکس

?️ 12 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری

میانمار کی فوج کی اسکول پر بمباری؛11 بچے ہلاک

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ

بیت اللہ الحرام کے زائرین میدان عرفات کی طرف روانہ

?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں:  بیت اللہ الحرام کے زائرین نے آج جمعہ کی صبح

لبنان کے تحولات کے تناظر میں حزب اللہ کی غیرمسلح سازی کیوں ناممکن ہے؟

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن اور تل ابیب کی حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی

پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، پنجاب میں الیکشن کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے