اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں پہلی بار 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1155 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بج کر 19 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1155 پوائنٹس یا 1.69 فیصد اضافے کے بعد 69 ہزار 572 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 68 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے تیزی کے رجحان کو ریکوڈک میں متوقع سعودی سرمایہ کاری کی مثبت خبروں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں تیل اور گیس کے حصص کی کارکردگی مضبوط رہی۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباسی نے بتایا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تیزی کی رجحان کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ممکنہ طور پر دوطرفہ معاہدوں کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل (3 اپریل) کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا تھا کہ مارکیٹ میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای-100 انڈیکس نے 67 ہزار کی حد عبور کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ نجکاری اور آئی ایم ایف کے حوالے سے مثبت خبریں مل رہی ہیں جبکہ بیرونی اور مقامی اداروں کی جانب سے خریداری کی گئی ہے۔

27 مارچ کو 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی بُلند سطح پر پہنچا تھا۔

مشہور خبریں۔

یورپ میں جمہوریت کا خاتمہ

🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:حکومت کے خلاف اور صدر ایمانوئل میکرون کے غیر مقبول پنشن

یوکرین میں چین اور روسی اتحاد سے امریکہ کیوں پریشان ہے؟

🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:دوسری جنگ عظیم کے بعد، امریکہ، جو ایک بڑی بین الاقوامی

نگران حکومت نے سکھر-حیدرآباد موٹر وے کا معاہدہ ختم کردیا

🗓️ 26 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) نگران حکومت نے اسپیشل انویسٹمنٹ اینڈ فیسیلیٹیشن کونسل (اے

غزہ آپریشن میں اسرائیلی فوج کہاں تھی؟

🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ایک رپورٹ

مغربی ایشیا میں نیتن یاہو کا بزدلانہ کھیل

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے واقعات نے مغربی ایشیا کے خطے کو

یمن میں جنگ بندی پر خصوصی مشورہ کا اعلان

🗓️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ

میانمار فوج کی عام شہریوں کے خلاف بربریت

🗓️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:میانمار کے نیوزذرائع اور عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ

2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار کون ہیں؟

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کی ممکنہ کم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے