🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی منظوری کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 674 اضافے سے 64 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 10 بج کر 16 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 674 پوائنٹس یا 1.06 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 378 پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 484 پوائنٹس یا 0.77 فیصد اضافے کے بعد 63 ہزار 703 پر پہنچ گیا تھا۔
عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو کمپنیوں کی جانب سے ڈیوڈنڈ کے اعلان کو قرار دیا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس میں کمپنیوں کے نفع اور ڈیونڈ میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 64 فیصد اور 40 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کی تشکیل اور وفاقی حکومت کے حوالے سے وضاحت نے بھی سرمایہ کار کے اعتماد کو پروان چڑھایا۔
نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ریسرچ شہاب فاروق نے اضافے کے رجحان کو سیاسی بے یقینی میں تنزلی اور پاکستان کے انٹرنیشنل بانڈز کی بہتری کو قرار دیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کے رول اوور کی اطلاعات نے بھی مثبت رجحان کو فروغ دیا ہے۔
اس سے دو روز قبل 26 فروری کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 490 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے کہا تھا کہ اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی نئے حکومتی ڈھانچے کے حوالے سے وضاحت کی وجہ سے ہوئی۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے اچھا وقت آنے کی خوشخبری سنا دی
🗓️ 28 مئی 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) نوشہرہ میں وزیراعظم عمران خان نےتقریب سے اپنے خطاب میں
مئی
چیف جسٹس پاکستان کی شہریوں پر فوجی قوانین کے اطلاق کی مخالفت
🗓️ 19 جولائی 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے
جولائی
عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے تنازعات کو حل کرے : شبیرشاہ
🗓️ 9 اکتوبر 2024سرینگر:(سچ خبریں) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیرقانونی طورپرنظربند کل جماعتی
اکتوبر
صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ
🗓️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کے لگاتار کئی دن سے مسجد اقصی پر وحشیانہ
اپریل
بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مریم نواز کو انہیں کی بات یاد دلا دی
🗓️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے
جولائی
غزہ میں شہداء کے اجسام کا پگھلنا؛ غیرروایتی ہتھیاروں کا استعمال
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد دفاعی اداروں نے انکشاف کیا
جنوری
زیادہ تر امریکیوں کے نزدیک ٹرمپ نفرت انگیز
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 65 فیصد امریکی شہری
فروری
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے واقعہ کی انکوائری کرائے گی
🗓️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی
اپریل