اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار کی بُلند ترین سطح پر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 2 بج کر 7 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 894 پوائنٹس یا 1.56 فیصد بڑھ کر 58 ہزار 266 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس معمولی کمی کے بعد 827 پوائنٹس یا 1.44 فیصد اضافے کے بعد 58 ہزار 199 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 57 ہزار 371 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ تیزی کی اہم وجوہات میں شرح سود میں ممکنہ کمی اور مہنگائی کی رفتار میں تنزلی کی توقعات ہیں، اس کے علاوہ انتخابات کے حوالے سے وضاحت اور آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے بتایا کہ نیا دن اور انڈیکس 58 ہزار کی نئی بُلند سطح پر پہنچ گیا لیکن قیمتیں اب بھی کم ہیں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب ڈالر سے بڑھ کر اب 30 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیز رفتار بحالی ہو رہی ہے لیکن یہ غیر متوقع نہیں ہے۔

محمد سہیل کے مطابق 6 خراب سالوں کے بعد 6 ماہ میں ڈالر میں ریٹرن 50 فیصد ہو گیا۔

خیال رہے کہ 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔

31 اکتوبر کو کے ایس ای 100-انڈیکس 51 ہزار 920 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد یکم نومبر سے اب تک انڈیکس 6 ہزار 279 پوائنٹس یا 12.09 فیصد بڑھ چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کا فلسطینی قیدیوں کے ساتھ سلوک؛سرایا القدس کی زبانی  

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ترجمان ابوحمزہ

پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے۔ عطا تارڑ

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے

استقامتی کارروائیوں میں 10 صہیونی ہلاک، 61 زخمی

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت

حکومتی کمیٹی اور ق لیگ قیادت کی ملاقات

?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے

استقامتی ردعمل میں حماس کی شرکت سے صہیونی میڈیا خوفزدہ

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کی طرف مسلسل راکٹ داغے

صیہونی سیکیورٹی حلقوں کا غزہ جنگ کے بارے میں اہم مطالبہ

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ریاست کے سیکیورٹی حلقوں

اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات کی بحالی کی صورتحال

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:پانچ سال بعد اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات کی بحالی

یمن کا سویڈن کو دندان شکن جواب

?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی جاری بے حرمتی کے ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے