🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رواں ہفتے کے آغاز میں بھی برقرار ہے، آج ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 676 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 2 بج کر 4 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 676 یا 1.15 فیصد اضافے کے بعد 59 ہزار 763 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 59 ہزار 86 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر مارکیٹ سیکورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ بینکنگ سیکٹر میں زیادہ دلچسپی دیکھی گئی کیونکہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے،
خیال رہے کہ 24 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 186.51 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔
22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔
اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
You Need to Read This Before Getting Lash Extensions
🗓️ 24 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
صہیونی لابی مسلمانوں میں گھسنے کی کوشش میں
🗓️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں: انصار اللہ تحریک کے روحانی پیشوا سید عبدالملک بدر الدین
ستمبر
انسداد دہشتگردی عدالت پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
🗓️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے اورنگی
دسمبر
عمران خان کی بنی گالہ میں اعجاز الحق سے ملاقات
🗓️ 18 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین ضیا لیگ اعجاز
جون
پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا رہے گا: صدر مملکت
🗓️ 4 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں
فروری
اعلیٰ صہیونی کمانڈر کا غیر معمولی اعتراف
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایک غیر
مئی
عراقی صدارتی امیدواروں کی تعداد 60 تک پہنچی
🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمانی ذریعے نے بتایا کہ عراقی صدارتی امیدواروں کی تعداد
فروری
جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور
🗓️ 3 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین
اپریل