?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 606 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 61 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 606 یا ایک فیصد اضافے کے بعد 61 ہزار 335 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 60 ہزار 730 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
میٹس گلوبل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس میں رواں مالی سال کے دوران 47.91 فیصد جبکہ کلینڈر سال میں 51.69 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹاپ لائنز سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ریٹرن ٹی بلز میں سرمایہ کاری کے 3 سال کے منافع سے زائد رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ آسان الفاظ میں ٹی بلز میں 100 روپے کی سرمایہ کاری پر 3 سال میں 50 روپے سے کم ریٹرن ملا جبکہ پی ایس ایکس سے 5 ماہ میں 50 روپے سے زائد منافع ملا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز (28 نومبر) کو کے ایس ای-100 انڈیکس 919 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔
24 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 187 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔
22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔
اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
میٹس گلوبل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر گزشتہ روز بتایا تھا کہ اضافے کی وجوہات آئی ایم ایف پروگرام کے تحت دوسری قسط وصول ہونے کی توقعات، شرح سود میں کمی اور بہتر سیاسی صورتحال جیسی مثبت خبریں ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کو دی ہیگ میں نیتن یاہو کے مقدمے کے جج پر شک
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے صیہونی حکومت کے قانونی اور عدالتی اداروں
نومبر
افغانستان میں برطانوی جنگی جرائم کے نئے ثبوت
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: بی بی سی کے تفتیشی یونٹ نے اطلاع دی
جولائی
ٹوکیو اولمپکس میں صہیونیوں کے چہرے پر طمانچہ پر طمانچہ
?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:ٹوکیو 2020 اولمپکس کے دوران صہیونیوں کے چہرے پر دوسرا طمانچہ
جولائی
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
?️ 23 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے
جنوری
اسرائیل کی موجودہ صورتحال؛ شاباک کے سابق سربراہ کی زبانی
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: شین بٹ یا شاباک کے نام سے مشہور صیہونی حکومت
مئی
تم سائے سے کھیلتے ہو، ہم خود سایہ ہیں؛ہیکر گروپ کی صہیونی ریاست کو وارننگ
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:معروف ہیکر گروپ حنظلہ نے اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ
جون
حقائق کو پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے:معید یوسف
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف
ستمبر
حماس اور جہاد اسلامی کا مشترکہ بیانیہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں حماس اور جہاد اسلامی کے سربرہان کی
اگست