اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی ہے، پاکستان مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ صدر مملکت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور امتیازی سلوک کی مذمت کی، کہا اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی ہے، پاکستان مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنا پیغام جاری کیا ہے، صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، امتیاز اور عدم برداشت کے رجحانات کے خلاف متحد ہونا ضروری ہے، آج کا دن مسلمانوں کےخلاف بڑھتے ہوئے تعصب اور تشدد کے واقعات کی جانب عالمی توجہ مبذول کراتا ہے۔ یہ دن مذہبی تنوع کے احترام اور رواداری کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ مذہبی تعصب اور عدم برداشت معاشرتی ہم آہنگی کو کمزور کرتے ہیں، مہذب معاشرے عقائد کی بنیاد پر انسانی حقوق میں تفریق نہیں کرتے، پاکستان اسلاموفوبیا کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام انسان مساوی حقوق رکھتے ہیں۔ اسلام امن اور رواداری کا پیغام دیتا ہے۔ اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی قرارداد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی فورمز پر اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔ مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔

مشہور خبریں۔

گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ہفتہ وار مہنگائی 42 فیصد تک پہنچادی

?️ 18 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے

امریکہ عراق میں کیا کر رہا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکہ کی

جنین میں قدس بٹالین کی صیہونی مخالف کاروائی

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نابلس، جنین اور الخلیل کے علاقوں پر حملے

شہباز گل کی مریم اورنگزیب کی کافی پر تنقید

?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل (ن) لیگ

اسرائیل کے مظالم نے انسانی جانوں اور عالمی ضمیر کے قبرستان بنا دیئے: اسحاق ڈار

?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

عراقی پارلیمانی انتخابات؛ عمومی ساخت اور اس کی اہمیت کی وجوہات

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی نظام پارلیمانی اور وفاقی ہے، یعنی عوام براہ

علیمہ خان نے عمران خان کے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کی تردید کردی

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان

ہم فلسطین کی مدد کے لئےغزہ میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں: الجزائر کے صدر

?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نےاس بات پر زور دیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے