?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کو تحریری طور پر شوکاز نوٹس ارسال کردیئے اچیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہیں عدالت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق جج کو تحریری طور پر شوکاز نوٹس ارسال کردئیے ہیں، جب کہ اخبار کے مالک ، ایڈیٹر اور صحافی کو بھی تحریری شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، شوکاز نوٹس چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ غلط خبر کے ذریعے توہین عدالت کرنے پر آپ کے خلاف کاروائی کی جائے؟۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ فریقین 7 روز میں جواب جمع کرائیں، اور 30 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
واضح رہے کہ ایک معروف صحافی نے خبر دی ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے حلف نامہ جمع کرایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔
گلگت بلتستان کے سینئر ترین جج کا پاکستان کے سینئر ترین جج کے حوالے سے حلفیہ بیان کا متن بھی سامنے آیا۔ نوٹرائزڈ حلف نامے پر سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے دستخط اور ان کے شناختی کارڈ کی نقل منسلک ہے۔ دستاویز کے مطابق، شمیم نے یہ بیان اوتھ کمشنر کے روبرو 10 نومبر 2021ء کو دیا ہے۔
اپنے حلفیہ بیان میں لکھا ہے کہ ”میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف عام انتخابات کے انعقاد تک جیل میں رہنے چاہئیں۔ جب دوسری جانب سے یقین دہانی ملی تو وہ (ثاقب نثار) پرسکون ہو گئے اور ایک اور چائے کا کپ طلب کیا“۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی ایک بار ایران کے ملکی مسائل میں مداخلت
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی کی اسلامی انقلاب
ستمبر
میڈیلین جہاز پر جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے
جون
کیا 7 اکتوبر کی دوبارہ تکرار ہوگی
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعہ کی صبح ایک پریس
دسمبر
اسرائیل نے جنگ بندی کا کیا غلط استعمال
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ ابو زہری نے
مارچ
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 17.4 فیصد تک پہنچ گئی: سرکاری رپورٹ
?️ 30 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) ایک نئی سرکاری رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت
جون
حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں صیہونیوں کی خام خیالی
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
جنوری
قطر نے اسرائیلی وعدوں کے بجائے امریکا سے ضمانتیں مانگیں؛ وجہ؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی عبرانی اخبار Haaretz نے ایک باخبر ذریعے کا حوالہ
جنوری
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی خاتون کی وحشیانہ گرفتاری
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: سوشل نیٹ ورکس نے مقبوضہ بیت المقدس میں دمشق
اکتوبر