🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں جس میں ڈرانے دھمکانے والا نشان موجود ہے۔
میڈیا کے مطابق آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سائفر کیس کی سماعت کے دوران تصدیق کی تھی کہ ہمیں خط موصول ہوئے ہیں، سائفر کیس کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی، بنیادی طور پر ہائی کورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔
عدالتی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالتی ذرائع نے بتایا کہ ایک جج کے اسٹاف نے خط کو کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پاؤڈر کے حوالے سے ابھی ایکسپرٹس کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود تھا، کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائی کورٹ ججز کو ارسال کیے ہیں۔
عدالتی ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل سیکیورٹی کو فوری طلب کرلیا ہے اور انتظامیہ نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خطوط کو جانچ پڑتال کے لیے لے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کا غصہ اور چیخیں؛ وجہ ؟
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اور امریکی ذرائع ابلاغ کی ایک بڑی تعداد کے
نومبر
سہ ملکی مشترکہ ریلوے پروجیکٹ اقتصادی صورت حال میں نمایاں کردار ادا کرے گا
🗓️ 15 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت
اپریل
چیٹ جی پی ٹی کا مفت استعمال کیسے کریں؟
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں:اوپن اے آئی کمپنی نے ابتدائی طور پر لانچ کیا جانے
جون
امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین جنگ کو طول دینے کے درپے ہیں:روس
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا کہ امریکہ اور
ستمبر
حماس کے ہتھیار ڈالنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے: صیہونی
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی پر
جنوری
توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر
🗓️ 8 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی
اکتوبر
پی ٹی آئی کی سیاسی راہ ہموار کرنے کیلئے ’قومی مباحثے‘ کی تجویز
🗓️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے گزشتہ روز
اکتوبر
نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر
🗓️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر
مارچ